موسم گرما تعطیلات: اسلام آباد میں سکول و کالجز 5 جون سے 5 اگست تک بند رہیں گے

ہفتہ 27 مئی 2017 17:07

موسم گرما تعطیلات: اسلام آباد میں سکول و کالجز 5 جون سے 5 اگست تک  بند رہیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے کنفیوژن کو دور کرتے ہوئے وفاقی نظامت تعلیمات ( ایف ڈی ای ) نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے کالجوں اور سکول کے طلباء کے لئے تین جون آخری دن ہو گا ۔ اس کے بعد انہیں دو ماہ کی چھٹیاں ملیں گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال ایف ڈی ای کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کے بنیادی کیلنڈر کے عین مطابق ہے ۔

اس سے قبل رمضان کے مہینے کے شروع ہونے سے پہلے موسم گرما کی تعطیلات زیر غور تھیں ۔

(جاری ہے)

تاہم ایف ڈی ای نے پانچ جون سے پانچ اگست تک سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئی سی پی کے سرکاری تعلیمی ادارے ویک اینڈ کے بعد سات اگست کو موسم گرما کی کلاسیں دوبارہ شروع کریں گی اس عرصے کے دوران سکولوں اور کالجوں میں مرمتی اور تعمیراتی و دیکھ بھال کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ دریں اثناء والدین نے پنجاب حکومت اور کیڈ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے خلاف فوری نوٹس لے جو شدید گرمی میں سکول کھولے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ اداروں کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد