پنجاب یونیورسٹی اور آئی ٹی بورڈ کے پلان 9 کے مابین ذاتی کاروبار کے رحجان کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پا گیا

معاہدے سے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں ذاتی کاروبار کے رحجان کو فروغ ملے گا،وائس چانسلر

منگل 6 جون 2017 17:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پلان 9 ٹیکنالوجی انکیوبیٹر کے مابین طلباء و طالبات میں ذاتی کاروبار شروع کرنے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کامعاہدہ طے پا گیا ، اس سلسلے میں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، انچارج انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ساجدہ نثار، ڈائریکٹر انٹریپنور اینڈ انٹر پرائز ڈویلپمنٹ نبیل اے قدیر اور دیگر حکام نے شرکت کی، معاہدے کے تحت پنجاب یونیورسٹی آئی بی اے کے طلباء و طالبات کے لئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مختلف کاروباری اور تجارتی اداروں سے روابط بھی قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ معاہدے کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں ذاتی کاروبار شروع کرنے کے رحجان کو فروغ ملے گا کہ وہ خود سے روزگار کے مواقع تخلیق کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے مابین روابط کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نبیل اے قدیر نے کہا کہ پلان 9 اور آئی بی اے کے اشتراک سے تعلیمی اور صنعتی اداروں میں رابطوں کو فروغ ملے گا اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انچارج آئی بی اے ساجدہ نثار نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات پلان 9 کے تربیت یافتہ ماہرین اور سرمایہ کاروں سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لئے تربیتی پروگرام اور ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24  انٹر یونیورسٹی مقابلوں  کا انعقاد

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24 انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

نشتر میڈیکل یونیورسٹی  ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..