کراچی کے انٹر سائنس اور کامرس کے طلبہ کے ساتھ روا رکھا گیاامتیازی سلوک بند کیا جائے،سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

بدھ 4 اپریل 2018 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی جانب سے کراچی کے انٹر سائنس اور کامرس کے طلبہ کے ساتھ روا رکھا گیا امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر فیروز الدین احمد صدیقی ، پروفیسر علی مرتضی پروفیسر عامر الحق ، پروفیسر مطیع اللہ سارن، منور عباس ، عزیز اللہ میمن پروفیسر غلام رسول لاکھو ودیگرنے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے تمام بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی سندھ بورڈز کیٹی چیئرمین شپ کی جانب سے آخری موقع ختم ہونیوالے انٹر کے امیدواروں کو مزید موقع دینے کی فیصلے کی روشنی میں چئیرمین انٹر بورڈ کراچی کی جانب سے رواں سال کراچی کے صرف آرٹس کے امیدواروں کو اجازت دینا ،کامرس اور سائنس کے طلبا کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بورڈکراچی کے اس غیر منصفانہ فیصلے سے کراچی کے ہزاروں طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہو جائیں گے۔ جبکہ سندھ کے دیگر بورڈز تمام طلبہ کو یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، ہم پوچھتے ہیں کہ آخر کراچی کے طلبہ کے ساتھ چئیرمین انٹر بورڈ کا یہ امتیازی سلوک کیوں ہم وزیر تعلیم جناب ڈاکٹر جام مہتاب حسین ڈہر اور سیکریٹری بورڈز اور جامعات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس امتیازی سلوک کو ختم کرایا جائے تاکہ کراچی کے طلبہ اس سہولت سے محروم نہ رہ جائیں اور ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

راولپنڈی  تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں