پشاور،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 15جولائی کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری

منگل 12 جون 2018 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 15جولائی کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کامیابی سے جاری ہے۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک کل9365 امیدواران کی آن لائن رجسٹریشن ہوچکی ہے جن میںطلباء کی تعداد5282 جبکہ طالبات کی تعداد4083 ہے۔

واضح رہے کہ طلباء وطالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بے پناہ رش کے پیش نظر اس سال سارے صوبے میں سات امتحانی مراکز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بورڈ آف انٹر میڈئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن پشاور کے دس ہزار طلباء وطالبات کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرپشاور سنٹر میں ٹیسٹ دینے کی اجازت ہوگی جب کہ پشاور بورڈ کے باقی ماندہ طلباء وطالبات کو مردان اور کوہاٹ کے سنٹرز میں ایڈ جسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کی تفصیلات کے مطابق پشاور کے امتحانی مرکز کے لئے رجسٹر ڈ ہونے والے امیدواروں کی تعداد5747،ہر ی پور یونیورسٹی ہری پور سنٹر کے لئے 551 ، گراسی گرائونڈ سیدو شریف سوات کے لئی660،کیڈٹ کالج کوہاٹ کے لیئے 471،ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ دیر کے لیئے 329،عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے لیئے 1030جبکہ گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے امتحانی سنٹر کے لئے رجسٹرڈ طلباء وطالبات کی تعداد576 ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رجسٹریشن کا عمل عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔یاد رہے کہ آن لائین رجسٹریشن کے ایم یو کی ویب سائیٹ http://kmuadmissions.pk پر کی جاسکتی ہے جس کے لیئے الائیڈبینک کی نامزد شاخوں سے مبلغ سولہ سو روپے کے سکریچ کارڈکا حصول ضروری ہے۔ جبکہ رجسٹر یشن کیلئے آخر ی تا ریخ سوموار 2جو لائی مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی بھی مسئلے یاشکایت کی صورت میں ہیلپ لائین نمبرز0316-1816373،0304-9346772اور0335-1599805 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات  کا دورہ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا   پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے