جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ریڈ کریسنٹ سندھ کے درمیان معاہدہ

ہفتہ 9 فروری 2019 18:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ریڈ کریسنٹ سندھ کے مابین صوبے میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے ۔معاہدے کا بنیادی مقصد عام آدمی کومناسب قیمت پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہے ۔اس ضمن میں ریڈ کریسنٹ سندھ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جگہ فراہم کریگی اور یونیورسٹی انتطامیہ اس مد میں ریڈ کریسنٹ کو کرایہ دے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ریڈ کریسنٹ اس حوالے سے طبی عملے کی تربیت میں بھی مدد باہم فراہم کرے گی۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ریڈ کریسنٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب صوبائی ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع اور پی آر سی سندھ کی چیئر پرسن شہناز حامد نے معاہدے پر دستخط کیے ۔اس موقع پر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ سندھ میں شعبہ صحت کو درپیش مسائل کا حل ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اس ضمن میں اپنی جانب سے ہرممکن اقدامات کرنے میں کوشاں ہے تاکہ سندھ کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کا حصول ممکن ہو سکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کل پریس کانفرنس کریں گے

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کل پریس کانفرنس کریں گے

پنجاب یونیورسٹی ریڈیوسنٹر ایف ایم104.6کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی ریڈیوسنٹر ایف ایم104.6کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

زرعی یونیورسٹی پشاور  کے زیرِ اہتمام   دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری