ورلڈ سکالر کپ میں پاکستان سکول بحرین کی شاندار کامیابی

پرنسپل پاکستان سکول بحرین  جناب عتیق الرحمن نے ورلڈ سکالر کپ 2019ء کے دو روزہ مقابلوں میں پاکستان سکول کے طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ کی شاندار کارکردگی پر نہ صرف انہیں مبارکباد پیش کی بلکہ ان. کی مزید حوصلہ افزائ کے لئے اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا

منگل 12 فروری 2019 12:38

ورلڈ سکالر کپ میں پاکستان سکول بحرین کی شاندار کامیابی
منامہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء،نمائندہ خصوصی،احمد امیر پاشا،منامہ) پرنسپل پاکستان سکول بحرین  جناب عتیق الرحمن نے ورلڈ سکالر کپ 2019ء کے دو روزہ مقابلوں میں پاکستان سکول کے طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ کی شاندار کارکردگی پر نہ صرف انہیں مبارکباد پیش کی بلکہ ان. کی مزید حوصلہ افزائ کے لئے اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا.

انہوں نے کہا کہ ہم.

(جاری ہے)

نے طلبہ کو جو تربیتی مواقع فراہم کئے ہیں، ان سے استفادہ کرتے ہوئے ہمارے طلبہ و طالبات نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، اب الحمد اللہ پاکستان سکول کی نصابی اور ہم نصابی کامیابیوں کا کلچر تبدیل ہو کر بلندی و کامرانی کی طرف محو پرواز ہے.

پاکستان سکول بحرین میں طلبہ کی قدرتی صلاحیتوں کی تربیت اور نشوو نما کا ایک مستقل اور منظم نظام موجود ہے، اس نظام کے تحت نہ صرف مختلف سوسائیٹیز کے زیرانتظام  سکول میں ہمہ جہت سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں بلکہ مملکت بحرین کے دیگر تعلیمی اداروں میں منعقدہ سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کرہمارے طلباء اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کےادارے اور ملک کے لئے نام کماتے ہیں.

یہ پورا نظم پرنسپل جناب عتیق الرحمن کی نگرانی میں رو بہ عمل ہے جو اس حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کی صدارت خود کرتے ہیں اور کارکردگی کے رہنما اصولوں کا تعین کرتے ہیں. 9 فروری 2018 کو شعبہ انگریزی کے اساتذہ، جناب عدنان رشید، جناب دانش مقبول، محترمہ عالیہ چارلس،اور  محترمہ فرح دیبا کی نگرانی میں، پاکستان سکول بحرین کے طلبہ نے ورلڈ سکالر کپ کے سینئر اور جونئر سطح کے مقابلوں شرکت کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  100 میڈل جیتے.

یاد رہے کہ ورلڈ سکالر کپ کے انعقاد کا آغاز مسٹر ڈینئیل نے کیا تھا. اس کا پہلا مقابلہ 2007ء میں کوریا میں ہوا تھا. اس وقت سے ورلڈ سکالر کپ ہر سال تواتر سے منعقد ہو رہا ہے اور اسے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کی علمی نشوونما کے ایک ممتازعالمی فورم کی حیثیت حاصل ہو گئ ہے. اس مرتبہ ان مقابلوں کا انعقاد سینٹ کرسٹو فر سکول بحرین کے آدیٹوتیم میں ہوا.

میزبان سکول کے علاوہ اس کپ کے مختلف مقابلوں میں سیکرڈ ہارٹ اور نیو ملینئم اور دیگر  ممتاز سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی. ان مقابلوں میں ذہنی آزمائش، تقریری اور تحریری سرگرمیوں کے ذریعے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کی آزمائش کی جاتی ہے.

پاکستان سکول کے 12 طلبہ نے چونئیر اور 33 طلبہ طالبات نے سینئر سطح کے مقابلوں میں بھر پور کرتےشرکت ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

ان دنوں جماعت نہم، دہم کے پری بورڈ امتحانات ہو رہے ہیں جبکہ گیارہویں اور بارہویں کے پری امتحانات قریب الانعقاد ہیں، اسی طرح جو  نئر طلبہ کے سالانہ امتحانات بھی شروع ہونے والے ہیں، ان تعلیمی اور نصابی سرگرمیوں کے باوجود  انتہائ قلیل وقت میں تیز اور جانع تیاری کیساتھ اپنے مذکورہ اساتذہ کی رہنمائ میں ان با صلاحیت طلبہ نے حیران کن نتائج حاصل کئے.

ان مقابلوں میں شریک طلبہ و طالبات کو میڈلز اور پاکستان سکول کو ورلڈ سکالر کپ کےمیزبان سکول کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئ. اپنی اس شاندار کامیابی پر پاکستان سکول کے طلبہ و طالبات نے اپنی خوشی کا اظہار و؛ لہانہ انداز میں کیا، وہ منظر قابل دید تھا جب میزبان سینٹ کرسٹو فر سکول کا آڈیٹوریم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا.

Browse Latest Health News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے   50طلباء و طالبات کو قائد اعظم وظائف کا  اہل قرار ..

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے 50طلباء و طالبات کو قائد اعظم وظائف کا اہل قرار ..

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات  کے درمیان  تقریری مقابلوں ..

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں ..

پنجاب یونیورسٹی ایشیا ء میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار

پنجاب یونیورسٹی ایشیا ء میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار

جامعہ مہران جامشورو میں "زمین کا بنجر ہونا، خشک سالی اور اقدامات" کے موضوع پر    عالمی ماحولیاتی کانفرنس ..

جامعہ مہران جامشورو میں "زمین کا بنجر ہونا، خشک سالی اور اقدامات" کے موضوع پر عالمی ماحولیاتی کانفرنس ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کل پریس کانفرنس کریں گے

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کل پریس کانفرنس کریں گے

پنجاب یونیورسٹی ریڈیوسنٹر ایف ایم104.6کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی ریڈیوسنٹر ایف ایم104.6کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی