وفاقی حکومت نے یونیورسٹی آف ساہیوال کے ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کو اگلے مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر

پیر 15 جون 2020 18:30

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) وفاقی حکومت نے یونیورسٹی آف ساہیوال کے ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کو اگلے مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لیا ہے جس سے یونیورسٹی میں مزید شعبوں کا قیام کے ساتھ ساتھ طلباو طالبات کیلئے اضافی تعلیمی سہولیات بھی فراہم ہوسکیں گی ۔منصوبے کی کل مالیت ایک ارب 36 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔یہ بات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل نے اپنے دفتر میں منصوبے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی ۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق حسین اور ایڈیشنل رجسٹرار سید اصغر علی شاہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی منظوری ہائر ایجوکیشن کمیشن پہلے ہی دے چکا ہے جس کی تکمیل سے یونیورسٹی میں 9 نئے مضامین شروع کیے جائیں گے جن میں باٹنی ،زولوجی ،میتھیمیٹکس، ایجوکیش، سٹیٹسٹکس ، سوشیالوجی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سافٹ ویئر انجینئرنگ اور کامرس شامل ہیں جبکہ اس وقت یونیورسٹی میں فزکس ،کیمسٹری ،لا،انگلش، بزنس ایڈمنسٹریشن ، اکنامکس اور سائیکالوجی میں تدریس کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت اکیڈمک بلاک ،ایڈمنسٹریشن بلاک ،فکیلٹی کے لئے دفاتر ،کمپیوٹر لیب ،300 طلباکیلئے ہاسٹل اور بیچلر فکیلٹی ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو جائیگا جس کے بعد یونیورسٹی میں طلباو طالبات کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ جائے گی اور ساہیوال ڈویژن کے طلباو طالبات کو اعلی تعلیم اور ریسرچ کی بہتر سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق حسین نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 42 چھوٹے اور10 بڑے کلاس روم ،5 لکچر تھیٹرز،6 سائنس لیبارٹریز، 143 فکیلٹی آفسز اور وائس چانسلر، رجسٹرار اور کنڑولر امتحانات کے دفاتر اور لاکے طلباو طالبات کیلئے ایک کورٹ روم بھی تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت طلبہ و طالبات کے لئے 6 مزید بسیں بھی خریدی جائیں گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل نے شدید مالی بحران کے باوجود منصوبے کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ھائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فتح محمد مری اور ڈائریکٹر پلاننگ طارق اقبال کا خصوصی شکریہ ابھی دا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا