کورونا کے مریضوں کیلئے اچھی خبر، تین نجی تدریسی ہسپتالوں میں مفت علاج کیلئی450 بیڈز مختص

پیر 15 جون 2020 19:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسر جاوید اکرم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شہر کے تین بڑے نجی تدریسی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے 450بیڈز مختص کردیے گئے۔ ان بیڈز میں 30آئی سی یو بیڈز بھی شامل ہیں جہاں کورونا کے شدید بیمار مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی موجود ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کو ان نجی ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پیر کے روز وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری یونیورسٹی آف لاہور اور پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج لاہور کے تدریسی ہسپتالوں میں کورونا وارڈز کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ہر ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے 150بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز ہمار اثاثہ ہیں۔ اس اہم موقع پر ان کالجز کو آگے بڑھ کر سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کے بڑھتے بوجھ کر بانٹناچاہیے۔ یہ وقت کاروبار کا نہیں۔ انسان بچے گا تو معیشت بچے گی۔ انہوںنے کہا کہ ایسے پرائیویٹ میڈیکل کالجز جواپنے ہسپتال کورونا کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے کھولیں گے ان کالجز کو ٹیکسز اور دیگر فیسوں میں چھوٹ کیلئے کل پی ایم ڈی سی کے اجلاس میں سفارش کرونگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات  کا دورہ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا   پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے