علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس 13 جولائی سے ایل ایم ایس کے تحت شروع ، طلباء کو یوزر نام اور پاس ورڈز بھیج دیے گئے

جمعہ 10 جولائی 2020 15:14

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس 13 جولائی سے ایل ایم ایس کے تحت شروع ، طلباء کو یوزر نام اور پاس ورڈز بھیج دیے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس پیر، 13 جولائی سے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کے تحت منعقد ہوں گی۔ یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کو یوزر نام اور پاس ورڈز بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دیے گئے ہیں ،ْ طلباء اِس یوزر نام اور پاس ورڈ زپر لاگ اِن ہوں گے۔

ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام الله شیخ کے مطابق اگر کسی طالب علم کو پاس ورڈ اور یوزر نام ابھی تک موصول نہیں ہوا ہو تو وہ اپنے قریب ترین ریجنل آفس رابطہ کرکے حاصل کرسکتا ہے۔ طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایل ایم ایس پورٹل پر لاگ اِن ہوکر ورکشاپ کے اوقات معلوم کرکے آن لائن ورکشاپ میں حاضر ہوں۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ یونیورسٹی نے طلباء کی حاضری کا خود کار نظام مرتب کیا ہے ،ْ جوطلباء حاضر نہیں ہوں گے ،ْ انہیں ورکشاپ میں ناکام قرار پائیں گے۔

طلباء ان ورکشاپس کے بارے میں مزید معلومات اپنے قریب ترین علاقائی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔طلبہ کی سہولت کے لئے ایل ایم ایس کی معلوماتی وڈیو بھی نیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب کردی گئی ہے۔آن لائن ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ حکومتی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق ہے۔اِن ورکشاپس میں یونیورسٹی مین کیمپس سے اساتذہ کرام ملک بھر میں پھیلے ہوئے طلبہ و طالبات سے براہ راست مخاطب ہوکر اپنے تدریسی فرائض انجام دیں گے۔

دور دراز علاقوں کے طلباء کی ورکشاپس روایتی طریقے سے منعقد کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن اور حکمت عملی کے تحت یونیورسٹی اپنے مجموعی نظام جو داخلے ،ْ امتحانات انتظامی ،ْ فنانس اور تعلیمی سرگرمیوں پر مشتمل ہے کی ڈیجٹیلائزیشن میں مصروف عمل ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ