قائد اعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر طلبہ کی بہبود کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے کام جاری رکھے گی، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی

جمعہ 10 جولائی 2020 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹی المنائی کے ساتھ مضبوط اور قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ اعلی تعلیمی ادارے کوویڈ 19 کے باعث اور اس کے بعد پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار قائداعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام ورچوئل انٹرایکٹو سیشن کے دوران کیا۔

وائس چانسلر نے جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ’’گولڈن ایج‘‘ یونیورسٹیز میں قائداعظم یونیورسٹی کو صفحہ اول کی سو جامعات میں شامل کیے جانے پر اساتذہ، طلباء، ملازمین اور سابق طلباء کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس اعزاز کو کیو اے یو فیملی کی انتھک کوششوں اور بہترین شراکت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ مالی تعاون مہیا ہونے پر قائد اعظم یونیورسٹی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مزید اعزازات حاصل کر سکتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اعلی تعلیمی اداروں کو درپیش مالی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ’’ایجوکیشن ایمرجنسی‘‘ کے نفاذ کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا کوفراہم کی جانے والی سہولیات اور درس و تدریس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور قائداعظم یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ قائم کیے گئے متعدد آفسز کی کارکردگی کا بھی ذکر کیا، جن میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز، ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، بزنس انکیوبیشن سینٹر، کیریئر کونسلنگ سینٹر اور جاب پلیسمنٹ سینٹرز شامل ہیں۔

انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کی اپنی مادر علمی کے ساتھ دو دہائیوں پر مشتمل شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کیو اے یو، قائد اعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر طلبہ کی بہبود کے شروع کیے گئے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے کام جاری رکھے گی۔ وائس چانسلر نے مرحوم سکندر احمد رائے ان کی ٹیم اور مرتضی نور سیکرٹری جنرل، المنائی ایسوسی ایشن کی پرجوش اور مخلصانہ کوششوں کا بھی ذکر کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ادارے کی ترقی کے لیے گذشتہ بیس برسوں سے جاری یہ تعاون جاری رہے گا۔ سیشن کے اختتام پر انہوں نے دنیا بھر سے قائدین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس انٹرایکٹیو سیشن میں مرتضی نور اور فرحت آصف نے میزبانی کے فرائض ادا کیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ