صوبہ میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کی فراہمی میں انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (IM Sciences) کی خدمات وکردار قابل تعریف ہیں: گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ صوبہ میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کی فراہمی میں انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (IM Sciences) کی خدمات وکردار قابل تعریف ہیں تاہم اس ادارے کو ملک کے صف اول کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھاناناگزیرہیں

جمعرات 4 مارچ 2021 17:20

صوبہ میں دور جدید کے  تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کی فراہمی میں انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (IM Sciences) کی خدمات وکردار قابل تعریف ہیں: گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ صوبہ میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کی فراہمی میں انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (IM Sciences) کی خدمات وکردار قابل تعریف ہیں تاہم اس ادارے کو ملک کے صف اول کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھاناناگزیرہیں۔

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنرہاؤس پشاورانسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (IM Sciences) پشاور کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔بورڈ آف گورنرزاجلاس میں IM Sciences کے مستقل ڈائریکٹر کی تعنیاتی کیلئے مطلوبہ کوائنٹیفکیشن اوراہلیت وتجربہ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈائریکٹرکی تعیناتی تک موجودہ ڈائریکٹرکی مدت ملازمت میں عارضی توسیع دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ ہمارے صوبہ میں نوجوان ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن نوجوان ٹیلنٹ کو جدید چیلنجوں کے مطابق استعمال میں لانے کیلئے اعلی تعلیمی اداروں کی استعداد و تعلیمی معیار کو مزید بہتربناناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ IM Sciences کو ملک کے بہترین معیاری تعلیمی اداروں کی فہرست میں ٹاپ پردیکھناچاہتے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمحمدادریس خان، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم داؤدخان، ڈائریکٹرIM Sciences ڈاکٹر محسن کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے دیگراراکین موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد