ْ ملک میں آئندہ مکمل نصاب پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے،وزیر تعلیم

مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا مختلف فارمولا طے کیا ہے، ایک یونیفارم پروموشن پالیسی بنائی جائے،اختیاری مضامین کے مارکس کائونٹ کئے جائیں،شفقت محمود

منگل 14 ستمبر 2021 16:07

ْ ملک میں آئندہ مکمل نصاب پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے،وزیر تعلیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ مکمل نصاب پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے،مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا مختلف فارمولا طے کیا ہے، ایک یونیفارم پروموشن پالیسی بنائی جائے،اختیاری مضامین کے مارکس کائونٹ کئے جائیں،۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود کی زیر صدارت، 32 ویں بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا تعلیم و متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، ڈی جی ایف جی ای آئی، چیئر مین آئی بی سی سی، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، چیئر مین فیڈرل بورڈ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا مختلف فارمولا طے کیا ہے جس کی وجہ سے پروموشن پالیسی میں تفریق آ رہی ہے لہذا بین الصوبائی وزرا ء تعلیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک یونیفارم پروموشن پالیسی بنائی جائے اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین کے مارکس کائونٹ کئے جائیں، اور کووڈ۔

19 کی وبا کی وجہ سے سکولوں کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں اور اس طرح ایوریج مارکس نکالے جائیں گے جبکہ لازمی مضامین میں 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے،بین الصوبائی وزرا تعلیم نے کیا کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کے لئے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے،طلبہ کو پریکٹیکل میں مارکس دینے کے لئے بھی مختلف صوبوں نے مختلف طریقہ کار وضع کئے ہوئے تھے، جس سے کچھ صوبوں کے طلبہ کو نقصان اور کچھ صوبوں کے طلبہ کو فائدہ ہونا تھا مزید یہ کہ کچھ طلبہ مختلف ذرائع سے اساتذہ و پرنسپل پر اثر و رسوخ استعمال کر کے زیادہ مارکس لینے کی کوشش کرتے ۔

چیئرمین کمیٹی ایسے تمام خدشات کو رفع کرنے کے لئے اس کے لئے بھی یکساں طریقہ کار وضع کرنے کا کہا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تمام صوبے پریکٹیکل میں 50فیصد گریس مارکس دیں گے اور باقی 50فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔چیئرمین بین الصوبائی وزرا تعلیم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائیگا مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا اور اس کے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سلیبس اپریل/مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا اور بورڈ کے امتحانات مئی/جون میں ہوا کریں گے اور نیا تعلیمی سال 22اگست کو شروع ہوگا۔ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ کہ سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی/جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لئے جائیں گے۔

اسی طرح ملک بھر کی جامعات کو ہدایات دی جائیں گی کہ وہ دو مرتبہ داخلے کریں گی۔ صوبائی وزرا نے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو آگاہ کیا کہ ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسی نیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے لہذ این سی او سی کو سکولز فوری طور پر کھولنے بارے سفارش کی گئی۔چیئرمین کمیٹی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے اختتامی ریمارکس میں کہا کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں تمام فیصلے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے کووڈ ۔19 جیسی مہلک وبا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کئے اور ملک کے تعلیمی عمل کو فعال رکھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

فوڈ اتھارٹی حکام  کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

فوڈ اتھارٹی حکام کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..