علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین ماڈلز،پوسٹرز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد ہوا،جس کی مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد تھیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلبہ کو تعلیم و تحقیق کے ساتھ تفریح بھی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی علوم کے کئی طلبہ میں ایک فنکار چھپا ہوتا ہے جو سائنس کو اپنے مطابق تفریحی شکل میں تبدیل کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقابلے میں طالبہ طیبہ نے کیمیائی عناصر کو بنیاد بنا کر ایک نظم بھی پیش کی جسے شرکانے خوب سراہا۔ کوئز مقابلوں میں 8 گروپس شامل تھے جن میں 32 طلبہ نے شرکت کی اور 2023 مقابلوں کی طرح گروپ نمبر 7 کے ممبرز شرجیل آفاق،رانا حمزہ ظفر، سعد رضوان اور سعد اکبر فاتح قرار پائے۔

شعبہ کیمسٹر ی کے طلبہ نے پیراڈک ٹیبل کے عناصر پر مبنی 10 ماڈلز بنائے اور پوسٹر ز مقابلوں میں 15 پوسٹرز آویزاں کئے گئے ۔ اس موقع پر تمام شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ مقابلوں میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی تقریبات جاری ہیں، یہ مقابلے بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد