کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے افسران کا وفد بھی ہمراہ تھا۔ وائس چانسلر نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے جنرل منیجر کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی عبدالرازق خٹک اور کمپنی کے دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ حکام نے دونوں یونیورسٹیوں کو شجرکاری اور دیگر منصوبوں میں مدد دینے پر آمادگی ظاہر کی جن کا مقصد طلباء اور مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حال ہی میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان الگ الگ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے جو یونیورسٹیوں اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان تعاؤن کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں طلباء اور کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے او جی ڈی سی ایل حکام کو بتایا کہ دونوں یونیورسٹیاں اپنے نصاب میں مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق کورسز تیار کریں گی تاکہ طلباء کو انڈسٹری کے تقاضے پورے کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ حکام نے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور کمیونٹی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

راولپنڈی  تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں