پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

ہفتہ 18 مئی 2024 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’سی پیک اور علاقائی ڈائنامکس‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر پولینڈ سے ڈاکٹر اگنیسکا نتزا ماکوسکا، ڈاکٹر کیری لانگ ہرسٹ، ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کی ڈاکٹر ارم نصیر، سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ کرن، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر کیری لانگ ہرسٹ نے خاص طور پر چینی طاقت کے ’سبز پہلو‘،، جس میں انسانی سلامتی کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ شامل ہے، پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اسی تناظر میں سی پیک کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ چین بہتر ماحولیاتی حالات کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نتزا ماکوسکا نے سی پیک اور پاکستان میں چین کی سافٹ پاور پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اعتماد حاصل کرنے کے لیے چین کی جانب سے خارجہ پالیسی، ثقافت اور ملکی اقدارپر سیر حاصل بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کا سافٹ پاور اپروچ گیم چینجر ہے۔ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ نے کہا کہ اس وقت دنیا ملٹی پولرائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس دوران چین معاشی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور وہ نہ صرف ایشیا بلکہ یورپ میں بھی معاشی ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ڈاکٹر ارم نصیر نے علاقائیت اور مربوط سلطنتوں سے عالمی، باہم مربوط، آزاد ریاستوں تک دنیا کے ارتقاء پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے کی جغرافیائی سیاسی حرکیات کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام کے لیے اہم ہے، جس کی جغرافیائی سیاسی پوزیشن کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں پر توجہ دی گئی ہے۔ڈاکٹر نعمانہ کرن نے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سمپوزیم کے مقصد اور موضوع بارے بتایا۔ انہوں نے جغرافیائی سیاسی حرکیات کو نئی شکل دینے کے لیے سی پیک کی صلاحیت پر روشی ڈالی۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں

انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں

راولپنڈی  تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں