- Home
- Education
- Educational News
- لمزیونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ کر ..
لمزیونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ کر دیا، دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے، اب صرف باتیں کافی نہیں بلکہ نتائج دینا ہوں گے، احسن اقبال
جمعرات 12 جون 2025 21:43
(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ اب پاکستان کی ترقی کی کہانی ''کوڈز'' میں لکھی جائے گی اور ''ڈیٹا'' کے ذریعے سمجھی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹولز کو اپنانا اب کوئی آپشن نہیں بلکہ ایک قومی ترجیح بن چکی ہے۔
احسن اقبال نے مزیدکہا کہ نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا آغاز ایک اور بڑا سنگ میل ہے جو پالیسی سازوں، محققین اور عوام کو اہم شعبوں میں موجود منظم ڈیٹا تک رسائی دے گاجس سے بہتر فیصلے، نئی تحقیق اور ڈیٹا پر مبنی مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے جس میں اب صرف باتیں کافی نہیں بلکہ نتائج دینا ہوں گے، آئیے ہم سب یعنی حکومت، تعلیمی ادارے، صنعت اور نوجوان مل کر ایک ڈیٹا سمارٹ، کلائوڈ سے جڑا اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے والا پاکستان بنائیں، نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا افتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ، ڈائریکٹر این سی بی سی ڈاکٹر نوید ارشدنے اس پورٹل کو تحقیق کے شعبہ اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری قرار دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2018ء میں این سی بی سی کے قیام کے بعد 12 شراکت دار اداروں کے ساتھ تعاون کا یہ سفراب ڈیجیٹل ترقی کی مثال بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورٹل پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں صحت، تعلیم، معیشت، ماحول، آبادی اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق حکومتی ڈیٹا عام عوام، محققین اور پالیسی سازوں کے لیے دستیاب ہوگا۔کانفرنس میں نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اور اس موضوع پر ایک پینل گفتگو بھی ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی اور ڈیٹا کے ذریعے بہترطرز حکمرانی، معیشت اور سماجی ترقی کے موضوعات پر گفتگو کی۔تقریب میں شریک ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
سرسید یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شدید بدانتظامی، ہراسانی اور سیاسی مداخلت کی سنگین ..
ڈیرہ اسماعیل خان ،یونیورسٹی کے متعدد انتظامی عہدوں پر تبادلوں کا حکمنامہ جاری کردیا ،
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں گارمنٹس مینوفیکچرنگ کے فائنل ایئر کے طلباء کے تھیسز کی نمائش
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں مشق معرکہ بقا کیلئے سویلینز کی بھی نامزدگی
یو ای ٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ ایونٹ’’اوپن ویک‘‘ کا انعقاد
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں طلبہ کے لیے تدریسی سہولیات میں مزید بہتری لائی گئی ہے،وائس چانسلر
محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر اور پلیسمنٹ بیورو کے اشتراک سے ..
پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانی پرچہ کا نیا شیڈول جاری
یو ای ٹی میں انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ ایونٹ اوپن ویک کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اجلاس،تحقیق، گورننس اور انتظامی امور کی ہدایت
این سی اے میں سمر کیمپ کے داخلوں کا آغاز
اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے
لمزیونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ کر دیا، دنیا ..
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عظیم الشان علمی میراث کی حامل جامعہ ہے، وائس چانسلر
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں غیر ملکی طلبہ کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام
یونیورسٹی آف کمالیہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کے ..
یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلباء کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام
پشاور ، یونیورسٹی روڈ پر ڈے ٹوڈے سٹور میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا
یونیورسٹی آف سوات میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں پر سیمینار
پنجاب یونیورسٹی نے مومل اکرم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی
پنجاب یونیورسٹی :انڈرگرایجویٹ پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری