سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں طلبہ کے لیے تدریسی سہولیات میں مزید بہتری لائی گئی ہے،وائس چانسلر

جمعہ 13 جون 2025 22:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں طلبہ کے لیے تدریسی سہولیات میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ یونیورسٹی میں اسمارٹ کلاس رومز، ملٹی میڈیا سسٹم اور آڈیو سسٹم کے ذریعے طلبہ کو تعلیم و تدریس کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ لیبارٹریز میں بھی جدید آلات مہیا کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کیا۔

وہ سندھ حکومت کے مالی تعاون سے تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو مضبوط بنانے کے منصوبے کے تحت، فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں نئے تعمیر شدہ لیکچر ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری، سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھنہارو، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، اساتذہ، پروفیسرز، تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الطاف سیال نے کہا کہ دنیا بھر میں نصاب اور ڈگری پروگرامز کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرکے جدیدتربیت یافتہ افرادی قوت تیار کی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں زرعی یونیورسٹی میں بھی نئے ڈگری پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں اور کلاس رومز کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جدیداسمارٹ کلاس رومز کے ذریعے قومی و بین الاقوامی اداروں اور ماہرین سے رابطہ قائم کرکے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی سرگرمیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یونیورسٹی میں جدید لیکچر ہال کی تعمیر ممکن ہو سکی ہے۔سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ حالیہ عرصے میں یونیورسٹی نے نمایاں ترقی کی ہے اور سندھ زرعی یونیورسٹی نے خود کو ملک کی صفِ اول کی جامعات میں شامل کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے ہیں، اور اس مختصر مدت میں یونیورسٹی میں نمایاں ترقی اور مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔اس موقع پر فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھوہارو، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، فیکلٹی کے پروفیسرز، تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر اور پلیسمنٹ بیورو کے اشتراک سے ..

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر اور پلیسمنٹ بیورو کے اشتراک سے ..

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

راولپنڈی   تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانی پرچہ کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانی پرچہ کا نیا شیڈول جاری

یو ای ٹی میں انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ ایونٹ اوپن ویک کا انعقاد

یو ای ٹی میں انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ ایونٹ اوپن ویک کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں  اجلاس،تحقیق، گورننس اور انتظامی  امور کی ہدایت

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اجلاس،تحقیق، گورننس اور انتظامی امور کی ہدایت

این سی اے میں سمر کیمپ کے داخلوں کا آغاز

این سی اے میں سمر کیمپ کے داخلوں کا آغاز

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

لمزیونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ کر دیا، دنیا ..

لمزیونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ کر دیا، دنیا ..

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عظیم الشان علمی میراث کی حامل جامعہ ہے،  وائس چانسلر

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عظیم الشان علمی میراث کی حامل جامعہ ہے، وائس چانسلر

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں غیر ملکی طلبہ کے لئے  عید ملن پارٹی کا اہتمام

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں غیر ملکی طلبہ کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام