Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 1 June 2020

پیر 1 جون 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے۔(سورة الفتح۔آیت نمبر28)

حدیث نبویﷺ

´براء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے سرخ جوڑے میں کسی لمبے بال والے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خوبصورت نہیں دیکھا، آپ کے بال شانوں کو چھوتے تھے، آپ کے شانوں کے درمیان دوری تھی، آپ نہ کوتاہ قد تھے اور نہ لمبے ۱؎۔(سنن ترمذی۔ باب نمبر25۔ حدیث نمبر1724)

اقوال زریں

سلامتی تنہائی میں ہے اور ایسی تنہائی کہ اللہ کے سوا کسی کا خیال دل میں نہ آئے۔ (حضرت اویس قرنی رحمتہ اللہ علیہ)

پیر 1 جون 2020

Your Thoughts and Comments