Gadha Muhim - Article No. 2557
گدھا مہم - تحریر نمبر 2557
کیوں نہ آج گدھا گاڑی کی سواری ہو جائے شانی کے انداز میں شرارت تھی
جمعرات 13 جولائی 2023
سنی،مانی اور شانی تینوں دوست ایک محلے میں رہتے تھے۔اسکول کی چھٹیاں تھیں۔کرمو دھوبی آج اپنے گدھے کو باندھنا بھول گیا تھا۔گدھا اپنی گاڑی سمیت دونوں کے قریب ہی سے گزر رہا تھا۔اچانک شانی کو ایک خیال سوجھا۔اس نے مانی سے کہا:”کیوں نہ آج گدھا گاڑی کی سواری ہو جائے۔“شانی کے انداز میں شرارت تھی۔
”عمدہ خیال ہے۔“مانی اور سنی نے چلا کر کہا۔
”لیکن ذرا احتیاط سے کہیں پکڑے نہ جائیں۔“
”اور ذرا جلدی کہیں کرمو دھوبی نہ آ ٹپکے۔“
تینوں تیزی سے گدھا گاڑی میں سوار ہوئے۔چلانے کی کوشش کی،لیکن یہ کیا؟گدھا تو ٹس سے مس نہ ہوا۔
”اب کیا کریں؟“سنی نے بے چارگی سے دونوں کی طرف دیکھا۔
”میں کرتا ہوں اس کا علاج!“شانی نے کہا اور ایک درخت کی ٹہنی توڑ کر گدھے کی پیٹھ پر برسانے لگا۔
(جاری ہے)
”یار!مزہ نہیں آ رہا۔ذرا تیز چلاؤ۔“سنی نے اُکتا کر کہا۔
شانی نے اب گدھے کی اور زیادہ پٹائی کی تو گدھے نے اندھا دھند بھاگنا شروع کر دیا۔گلی میں ایک صاحب سیڑھی پر چڑھے رنگ کرنے میں مصروف تھے۔گدھا سیڑھی سے ٹکرایا تو وہ سیڑھی سمیت زمین بوس ہو گئے۔رنگ ان ہی پر جا گرا۔اب گدھا تو بدحواس ہو چکا تھا۔گلی ختم ہوئی تو بازار شروع ہو گیا۔وہیں گدھا پھلوں کی ریڑھی سے ٹکرایا۔ریڑھی اُلٹ گئی۔سارے پھل زمین پر بکھر گئے۔پھل والا اس اچانک افتاد سے حیران تھا۔گدھا اب بھی نہیں رکا۔
”روکو۔“سنی اور مانی ایک ساتھ چلائے:”اس کو روکو۔“شانی ہر ممکن کوشش کر رہا تھا کہ گدھے کو روکے،لیکن اب اس کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا تھا۔گدھے کی رفتار اور تیز ہو چکی تھی۔اچانک گدھا ایک جھٹکا لے کر اُچھلا اور شانی،مانی اور سنی گولی کی طرح اُڑتے ہوئے نیچے جا گرے۔پھر ان کو اسپتال میں ہی ہوش آیا۔
Browse More Funny Stories
زلزلہ کس نے روکا
Zalzala Kis Ne Roka
انوکھی ترکیب
Anokhi Tarkeeb
بھیڑیا اور خرگوش
Bherya Or Khargosh
سونے کا سفید انڈا
Sone Ka Safed Anda
ایک گھنٹے کی بادشاہت
Aik Ghentay Ki Badshahat
نوکری کرالو
Naukari Karalo
Urdu Jokes
ایک آدمی
Aik admi
دو دوست
Do dost
چپ رہو
chup raho
صاحب اور بیٹا
sahib aur beta
ایک جنگل میں
aik jungle mein
کیسی مشکل
kaise mushkil
Urdu Paheliyan
چٹے پتھر تڑتڑ برسے
chitty pathar tartar barse
ساری دنیا کو دیکھنے والی
sari duniya ko dikhane wali
بے شک دن بھر پیتے جائیں
beshak din bhar peety jaye
رہتی ہے وہ ڈھیلی ڈھالی
rehti hai wo dheeli dhali
تول میں پوی لے کر آئے
toul me pori le kar aye
مار پٹی تو شور مچایا
maar piti tu shor machaya