Baat Se Baat - Article No. 1791

بات سے بات - تحریر نمبر 1791
تقریر کرنے سے پہلے یہ کہانی ضرور پڑھیے۔ایک مسکراتی تحریر
پیر 31 اگست 2020
شازیہ فردوس
ایک صاحب کو کسی مجلس میں تقریر کرنی پڑ گئی۔انہوں نے زندگی میں پہلے کبھی تقریر نہ کی تھی۔کسی نے مشورہ دیا کہ بھائی!تقریر کرنا کون سا مشکل کام ہے۔اک جملہ بولو اور اسی سے دوسرا جملہ نکال لو۔سب اسی طرح تقریر کرتے ہیں۔وہ صاحب اسٹیج پر آئے اور تقریر یوں شروع کی:
السلام علیکم!اسلام میں سلام کی اہمیت سے تو آپ سب واقف ہیں۔اسلام میں جھوٹ بولنا سخت منع ہے۔جھوٹ تمام بُرائیوں کی جڑ ہے۔ سب سے لمبی جڑ خربوزے کی ہوتی ہے۔خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔اسلام میں رنگ و نسل کا کوئی تصور نہیں۔مسلمانوں کے احرام کا رنگ سفید ہوتا ہے۔مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے ہمیشہ میٹھی اور اچھی بات نکلے۔بکرے کی زبان کبھی نہیں کھانی چاہیے۔
جانوروں کی عقل انسان سے کم ہوتی ہے۔آج تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا کہ عقل بڑی ہوتی ہے یا بھینس؟ بھینس کے آگے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔بین بجانے کے لئے بڑی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ہے۔عالم چنا کا ہاتھ بہت بڑا تھا۔ جانوروں کا دل بڑا ہوتا ہے جسامت میں۔ہمارے ملک میں دل کی بیماریاں بہت پھیل رہی ہیں۔ بیماری کے دوران اور بعد میں مریض کو مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔اس تیز رفتار زمانے میں آرام کا تصور مٹ چکا ہے۔ربر مٹانے کے کام آتاہے۔چین میں ربر کے بڑے بڑے درخت ہیں۔درخت لگانا ثواب کا کام ہے۔مولانا عبدالستار ایدھی بہت ثواب کا کام کرتے تھے۔
بچوں کو عیدی نہیں دینی چاہیے، کیونکہ ان کی عادت بگڑ جاتی ہے چاہے رائی کے برابر دی جائے۔رائی کا پہاڑ بنانے کی عادت اچھی نہیں۔ رائی اچار میں استعمال ہوتی ہے ۔اچار کھٹا ہوتا ہے۔کھٹی چیزیں کھانے سے گلا خراب ہو جاتا ہے۔گلے میں پیسے نہیں جمع کرنے چاہییں، کیونکہ وہ ٹوٹ جاتا ہے۔پیسوں پر لوگ ٹوٹ پڑتے ہیں۔چھوٹے بچوں کے دانت ٹوٹنے کے بعد نئے نکل آتے ہیں اور اگر ان پر زبان لگاؤ تو دانت ٹیڑھے نکل آتے ہیں۔ کتے کی دُم ٹیڑھی ہوتی ہے۔کتا وفا دار جانور ہے۔نوکر رکھنے سے پہلے اس کی وفا داری کا امتحان ضرور لینا چاہیے۔پتنگ کو جب تک ڈھیل نہ دی جائے وہ اوپر نہیں جاتی۔پتنگ بازی بہت سے حادثات کا سبب بنتی ہے۔حادثات کو روکنا پولیس کا کام ہے۔کرفیو میں پولیس لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیتی۔اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔
ایک صاحب کو کسی مجلس میں تقریر کرنی پڑ گئی۔انہوں نے زندگی میں پہلے کبھی تقریر نہ کی تھی۔کسی نے مشورہ دیا کہ بھائی!تقریر کرنا کون سا مشکل کام ہے۔اک جملہ بولو اور اسی سے دوسرا جملہ نکال لو۔سب اسی طرح تقریر کرتے ہیں۔وہ صاحب اسٹیج پر آئے اور تقریر یوں شروع کی:
السلام علیکم!اسلام میں سلام کی اہمیت سے تو آپ سب واقف ہیں۔اسلام میں جھوٹ بولنا سخت منع ہے۔جھوٹ تمام بُرائیوں کی جڑ ہے۔ سب سے لمبی جڑ خربوزے کی ہوتی ہے۔خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔اسلام میں رنگ و نسل کا کوئی تصور نہیں۔مسلمانوں کے احرام کا رنگ سفید ہوتا ہے۔مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے ہمیشہ میٹھی اور اچھی بات نکلے۔بکرے کی زبان کبھی نہیں کھانی چاہیے۔
(جاری ہے)
بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گئی۔
ایک دن چھری کے نیچے آئے گی۔ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہوتی ہے۔جنت میں پینے کے لئے پانی کے بجائے دودھ ملتا ہے۔گوالے دودھ میں پانی ملا کر بیچتے ہیں۔آج کل شہر میں پانی کی بڑی قلت ہے۔شہر قصبے سے بڑا ہوتا ہے۔ پانی کا سب سے بڑا جانور وھیل ہوتاہے۔جانوروں کی عقل انسان سے کم ہوتی ہے۔آج تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا کہ عقل بڑی ہوتی ہے یا بھینس؟ بھینس کے آگے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔بین بجانے کے لئے بڑی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ہے۔عالم چنا کا ہاتھ بہت بڑا تھا۔ جانوروں کا دل بڑا ہوتا ہے جسامت میں۔ہمارے ملک میں دل کی بیماریاں بہت پھیل رہی ہیں۔ بیماری کے دوران اور بعد میں مریض کو مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔اس تیز رفتار زمانے میں آرام کا تصور مٹ چکا ہے۔ربر مٹانے کے کام آتاہے۔چین میں ربر کے بڑے بڑے درخت ہیں۔درخت لگانا ثواب کا کام ہے۔مولانا عبدالستار ایدھی بہت ثواب کا کام کرتے تھے۔
بچوں کو عیدی نہیں دینی چاہیے، کیونکہ ان کی عادت بگڑ جاتی ہے چاہے رائی کے برابر دی جائے۔رائی کا پہاڑ بنانے کی عادت اچھی نہیں۔ رائی اچار میں استعمال ہوتی ہے ۔اچار کھٹا ہوتا ہے۔کھٹی چیزیں کھانے سے گلا خراب ہو جاتا ہے۔گلے میں پیسے نہیں جمع کرنے چاہییں، کیونکہ وہ ٹوٹ جاتا ہے۔پیسوں پر لوگ ٹوٹ پڑتے ہیں۔چھوٹے بچوں کے دانت ٹوٹنے کے بعد نئے نکل آتے ہیں اور اگر ان پر زبان لگاؤ تو دانت ٹیڑھے نکل آتے ہیں۔ کتے کی دُم ٹیڑھی ہوتی ہے۔کتا وفا دار جانور ہے۔نوکر رکھنے سے پہلے اس کی وفا داری کا امتحان ضرور لینا چاہیے۔پتنگ کو جب تک ڈھیل نہ دی جائے وہ اوپر نہیں جاتی۔پتنگ بازی بہت سے حادثات کا سبب بنتی ہے۔حادثات کو روکنا پولیس کا کام ہے۔کرفیو میں پولیس لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیتی۔اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔
Browse More Funny Stories

انوکھی ترکیب
Anokhi Tarkeeb

بھیڑیا اور خرگوش
Bherya Or Khargosh

بغل میں بچہ
Baghal Mein Bacha

پانچواں احمق
Panchvaan Ehmaq

گدھا بنا شیر
Gadha Bana Sher

ایک لوہارکی
Aik Lohar Ki
Urdu Jokes
نو دولتیے
no doltye
چار چھٹیاں؟
chaar chuttiyan
کچھ بچا بھی؟
kuch bacha bhi ?
گروی
Girvi
شیر ہے شیر
Sher hai Sher
بھکاری
bhikari
Urdu Paheliyan
سر پر ڈال کے تپتی دھوپ
sar per daal k tapti dhoop
دن کو سوئے رات کو روئے
din ko soye raat ko roye
دھوپ کبھی نہ اسے سکھائے
dhoop kabhi na usy sokhaye
ہاتھ میں پکڑے اور مروڑے
hath ma pakra aur marody
دھرتی ہی سے رشتہ جوڑے
dharti hi se rishta jory
صدیوں کا ہے اک گلزار
sadiyon ka hai ek gulzar
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos