Kahani Aur Haqeeqat - Article No. 2569

کہانی اور حقیقت - تحریر نمبر 2569
ڈاکٹر صاحب نے پلٹ کر دیکھا تو اسپتال کے خاکروب بشیر نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر اپنا موبائل چارج پر لگا دیا تھا
بدھ 16 اگست 2023
گاؤں میں بشیر اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا۔اس کے ابو کا انتقال ہو چکا تھا۔بشیر کی ماں گھروں میں کام کرتی تھی۔بشیر بہت نالائق اور نکھٹو طبیعت کا تھا۔اس کے اسکول کے استاد اس سے نالاں رہتے تھے۔ایک دن بشیر کی والدہ اسکول آئیں اور استاد جی سے اپنے بیٹے کی پڑھائی پر بات کرنا چاہی۔استاد جی تو بھرے بیٹھے تھے۔بشیر کی ماں کو بشیر کی بے وقوفی اور پڑھائی سے غیر دلچسپی کی داستانیں سنانے لگے،کیونکہ وہ ہر کام ہی غلط کرتا ہے۔
بیوہ ماں پر سکتہ طاری ہو گیا۔ماں گاؤں چھوڑ کر بیٹے کو لے کر شہر چلی گئی۔
وقت گزرتا گیا گاؤں ترقی کر کے قصبہ بن گیا۔25 سال گزر گئے۔اسکول میں استاد جی ہیڈ ماسٹر ہو گئے۔ہیڈ ماسٹر صاحب کو اچانک ایک دن دل میں شدید درد محسوس ہوا۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر خوف زدہ اور پریشان ہو گیا۔ڈاکٹر نے آگے بڑھ کر انھیں سنبھالنے کی کوشش کی،لیکن ماسٹر صاحب نے چند ہی لمحوں میں دم توڑ دیا۔ڈاکٹر صاحب نے پلٹ کر دیکھا تو اسپتال کے خاکروب بشیر نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر اپنا موبائل چارج پر لگا دیا تھا۔آپ کیا سمجھے تھے کہ بشیر ہی ڈاکٹر تھا!
کہانیوں سے باہر آ جائیں حقیقی زندگی میں بشیر،بشیر ہی رہتا ہے۔
Browse More Funny Stories

ملا جی کے کارنامے
Mulla Gee Kay Karnamay

بھوت کا راز
Bhoot Ka Raaz

راجہ کی رانی
Raja Ki Rani

شرارتی بچے
Shararti Bache

بلی شیرکی خالہ
Bili Shair Ki Khala

انوکھا انصاف
Anokha Insaf
Urdu Jokes
ٹیچر
Teacher
آہ، سردار جی
aah, sardar jee
انور
Anwar
اسمبلی
assembly
بس کنڈیکٹر ہکلا
bus conductor hakla
عادت
Adut
Urdu Paheliyan
اس کے ایک طرف ہے کھال
uske aik taraf he khaal
مارو کوٹو لے لو کام
maro koto lelo kaam
اوروں کے قبضے میں ہے
auro ke qabzy me hai
مخمل کے پردے خوشبو کا گھر
makhmal ke parde khushboo ka ghar
وہ رہتی ہے گھر میں اکیلی کھڑی
wo rehti hai ghar me akeli khadi
ایک کھیتی کی شان نرالی
ek kheti ki shaan nirali