Baghal Mein Bacha - Article No. 2112
![Baghal Mein Bacha](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/kids/kids_article_images/2021/740x404/pic_1fde4_1636718730.jpg._2)
بغل میں بچہ - تحریر نمبر 2112
بغل میں بچہ،شہر میں ڈھنڈورا
جمعہ 12 نومبر 2021
محمد اعجاز فاروق،لکی مروت
ریل گاڑی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی تھی کہ اچانک ایک زور دار جھٹکا لگا اور ریل گاڑی جنگل کے بیچوں بیچ رُک گئی۔سارے مسافر پریشانی کے عالم میں ریل گاڑی سے اُتر گئے اور آگے انجن کی طرف بڑھ گئے،تاکہ رکنے کی وجہ معلوم کر سکیں۔شہاب الدین بھی اپنے بیٹے فیضان کے ساتھ نیچے اُتر گیا جو پچھلے دس گھنٹوں سے اپنے بیٹے بیوی کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔معلوم ہوا کہ انجن کی خرابی تقریباً ایک گھنٹے میں ٹھیک ہو گی۔
انتظار کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔سب لوگ اِدھر اُدھر جنگل میں چلے گئے،تاکہ یہ ایک گھنٹہ کسی طرح سے گزر جائے۔شہاب الدین بھی انہی کے ساتھ جنگل کی طرف چلا گیا۔
جنگل میں کچھ دور جانے سے ان کو ایک نہر دکھائی دی،جس کے ساتھ پھل دار درخت بھی تھے۔
ایک گھنٹہ ڈھونڈنے کے باوجود ان کا بیٹا کسی کو نظر نہیں آیا،جس کی وجہ سے سارے مسافر پریشان ہو گئے۔شہاب الدین کے چہرے پر آنسوؤں کی لڑی بن گئی تھی۔مسافر تسلی دے رہے تھے۔کوئی کہہ رہا تھا کہ جنگل میں گم ہوا ہو گا۔کسی نے کہا کہ شیر نے اس کو اپنی خوراک بنایا ہو گا۔شاید پانی میں ڈوب گیا ہو گا۔سارے لوگ پریشانی کے عالم میں ایک دوسرے کو سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے تھے کہ آخر کہاں گیا ہو گا؟شہاب الدین رو رو کر دعائیں مانگ رہا تھا۔
انجن ایک گھنٹے کے بعد ٹھیک ہو گیا اور ڈرائیور نے سب مسافروں کو ریل گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ دیا۔شہاب الدین لڑکھڑاتے قدموں سے اپنے ڈبے میں داخل ہوا۔جونہی وہ اپنے ڈبے میں داخل ہوا تو اگلا لمحہ حیران کن تھا اور ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ان کا بیٹا برتھ پر مزے کی نیند میں خراٹے لے رہا تھا۔اس نے خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے سب مسافروں کو بلایا اور انھیں بھی اپنی خوشی میں شامل کر لیا۔بیوی نے بتایا کہ وہ تو تمہارے ساتھ گیا ہی نہیں تھا۔اس نے اپنے بیٹے کو جگایا اور گلے لگا کر خوب پیار کیا۔
اس دوران مسافروں میں سے ایک مسافر نے کہا:”بغل میں بچہ،شہر میں ڈھنڈورا۔“
ریل گاڑی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی تھی کہ اچانک ایک زور دار جھٹکا لگا اور ریل گاڑی جنگل کے بیچوں بیچ رُک گئی۔سارے مسافر پریشانی کے عالم میں ریل گاڑی سے اُتر گئے اور آگے انجن کی طرف بڑھ گئے،تاکہ رکنے کی وجہ معلوم کر سکیں۔شہاب الدین بھی اپنے بیٹے فیضان کے ساتھ نیچے اُتر گیا جو پچھلے دس گھنٹوں سے اپنے بیٹے بیوی کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔معلوم ہوا کہ انجن کی خرابی تقریباً ایک گھنٹے میں ٹھیک ہو گی۔
انتظار کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔سب لوگ اِدھر اُدھر جنگل میں چلے گئے،تاکہ یہ ایک گھنٹہ کسی طرح سے گزر جائے۔شہاب الدین بھی انہی کے ساتھ جنگل کی طرف چلا گیا۔
جنگل میں کچھ دور جانے سے ان کو ایک نہر دکھائی دی،جس کے ساتھ پھل دار درخت بھی تھے۔
(جاری ہے)
سب نے جا کر خوب پانی پیا اور جنگلی پھلوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
اچانک شہاب الدین نے اِدھر اُدھر نظریں دوڑائیں اور پھر چیخنے لگا:”میرا بیٹا کہاں گیا؟“سب اس کی طرف متوجہ ہوئے اور ان کے بیٹے کے غائب ہونے پر کچھ لوگ اس کی تلاش میں جنگل میں چلے گئے۔ایک گھنٹہ ڈھونڈنے کے باوجود ان کا بیٹا کسی کو نظر نہیں آیا،جس کی وجہ سے سارے مسافر پریشان ہو گئے۔شہاب الدین کے چہرے پر آنسوؤں کی لڑی بن گئی تھی۔مسافر تسلی دے رہے تھے۔کوئی کہہ رہا تھا کہ جنگل میں گم ہوا ہو گا۔کسی نے کہا کہ شیر نے اس کو اپنی خوراک بنایا ہو گا۔شاید پانی میں ڈوب گیا ہو گا۔سارے لوگ پریشانی کے عالم میں ایک دوسرے کو سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے تھے کہ آخر کہاں گیا ہو گا؟شہاب الدین رو رو کر دعائیں مانگ رہا تھا۔
انجن ایک گھنٹے کے بعد ٹھیک ہو گیا اور ڈرائیور نے سب مسافروں کو ریل گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ دیا۔شہاب الدین لڑکھڑاتے قدموں سے اپنے ڈبے میں داخل ہوا۔جونہی وہ اپنے ڈبے میں داخل ہوا تو اگلا لمحہ حیران کن تھا اور ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ان کا بیٹا برتھ پر مزے کی نیند میں خراٹے لے رہا تھا۔اس نے خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے سب مسافروں کو بلایا اور انھیں بھی اپنی خوشی میں شامل کر لیا۔بیوی نے بتایا کہ وہ تو تمہارے ساتھ گیا ہی نہیں تھا۔اس نے اپنے بیٹے کو جگایا اور گلے لگا کر خوب پیار کیا۔
اس دوران مسافروں میں سے ایک مسافر نے کہا:”بغل میں بچہ،شہر میں ڈھنڈورا۔“
Browse More Funny Stories
![Chacha Azad Ka Cake](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/kids/kids_article_images/2021/220x220/pic_e8795_1632138944.jpg._1)
چچا آزاد کا کیک
Chacha Azad Ka Cake
![Bherya Or Khargosh](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/kids/kids_article_images/2020/220x220/pic_f0bbe_1599735110.jpg._1)
بھیڑیا اور خرگوش
Bherya Or Khargosh
![Bail Or Gadha](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/kids/kids_article_images/2016/220x220/pic_1461047525.jpg._1)
بیل اور گدھا
Bail Or Gadha
![3 Dost](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/kids/kids_article_images/2020/220x220/pic_d571a_1607948487.jpg._1)
تین دوست
3 Dost
![Naraz Bhori](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/kids/kids_article_images/2023/220x220/pic_922de_1689079540.jpg._1)
ناراض بھوری
Naraz Bhori
![Gadha Ban Gaya Sher](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/kids/kids_article_images/2022/220x220/pic_673a1_1657110254.jpg._1)
گدھا بن گیا شیر
Gadha Ban Gaya Sher
Urdu Jokes
شادی شدہ
shadi shuda
ایک قیدی بیمار پڑا
aik qaidi bemaar para
وسیم اکرم
wasim akram
وکیل ملزم سے
Wakeel mulzim
سناوٴ میاں
sunaaoo miyan
صاحب
Sahib
Urdu Paheliyan
سینہ چھلنی رنگت گوری
seena chalni rangat gori
بکھر بال کمر میں پیٹی
bikhre baal kamar me peti
جب وہ بولے ایک اکیلا
jab wo bole aik akela
لیٹی لیٹی گھر تک آئے
leti leti ghar tak aye
وہ چھوٹے ہیں یا وہ بڑے ہیں
wo choty hen ya wo bary hen
ہر اک جانے اس کا نام
har ek jaane uska naam
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos