Aik Admi Marne Ke Baad - Joke No. 932

ایک آدمی مرنے کے بعد - لطیفہ نمبر 932

ایک آدمی مرنے کے بعد جنت میں چلا گیا۔ وہاں فرشتوں سے کہنے لگا کہ میں نے دہی کھانی ہے۔“ فرشتوں نے کہا۔ ”دہی کیا کرنی ہے یہاں اور بے شمار چیزیں ہیں وہ سب کھاوٴ“ آدمی نے کہا۔”نہیں میں نے دہی ہی کھانی ہے۔

(جاری ہے)

“ بے حد اصرار پر فرشتے نے اسے دہی لا دی۔اگلی صبح جنت کے چوک پر اسی آدمی کی پٹائی ہو رہی تھی۔ جنتیوں نے پوچھا کہ اس جنتی کو کیوں مار رہے ہو؟ تو فرشتوں نے جواب دیا۔ ”جو دہی بچی تھی وہ اس نے دودھ کی نہر میں ”جاگ“ لگا دی ہے۔“

Urdu Jokes