Company - Joke No. 855

کمپنی - لطیفہ نمبر 855

فرانس کی ایک ہومیو فارما سیوٹیکل کمپنی کے سیلز ریپ نے اپنی ڈیلی سروے رپورٹ میں ایک ایسے ڈاکٹر (جسے دار فانی سے کوچ کئے تقریباً چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا تھا) کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ وہ کل ان سے ملا۔ ملاقات کے دوران‘ ڈاکٹر صاحب نے کمپنی کی فلاں دوا کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ یہ دوا بڑے دوررس نتائج کی حامل ہے مزید یہ کہ وہ اپنے مریضوں کو اکثر یہی دوا تجویز کرتے ہیں۔ فیلڈ مینجر جسے ڈاکٹر کی وفات کا علم تھا‘ رپورٹ پڑھ کر اپنے عملے سے کچھ یوں مخاطب ہوا۔ ”دیکھیں بھئی ہمارے اس محنتی اور جفا کش سیلز ریپ کا کار نامہ انہوں نے قبرستان میں مد فون ڈاکٹروں کا بھی وزٹ کیا۔ ہو سکتا ہے کہ موصوف نے اسی دوا کا چھڑکاوٴ مرحوم کی قبر پر کیا ہو اور ڈاکٹر نے دوبارہ زندہ ہو کر انہیں شرف ملاقات بخشا ہو کیونکہ دوا ساز ادارے کا دعوی بھی تو کچھ اسی طرح کا ہے کہ یہ مردوں میں جان ڈال دیتی ہے۔“

مزید لطیفے

ہیلری کلسٹن

hillary cliston

پہلا دوست

Pehla dost

ایک بڑھیا

aik budiya

قومی ترانہ

Qomi Tarana

بیٹا

Beta

پڑوسی

parosi

ٹرین

Train

پانچ سو روپے

paanch so rupay

ڈش

dish

جج

Judge

گدھا

gadha

گاہک اور ویٹر

gahak aur waiter

Your Thoughts and Comments