Krai Daar

کرائے دار

کرائے دار نے رات بارہ بجے مالک مکان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ مالک مکان نیند سے بیدار ہو کر باہر آیا تو کرایہ دار کو سامنے دیکھ کر بہت حیران ہوا اور اس کے آنے کی وجہ دریافت کی۔ کرائے دار نے وجہ بیان کی۔ ”جناب! میں اس مہینے کرایہ نہیں ادا کر سکوں گا۔“ مالک مکان یہ سن کر غصے میں آ گیا اور میں بولا۔ ”لیکن اطلاع دینے کا یہ کون سا وقت ہے‘ تم یہ بات مجھے صبح ہونے پر بھی بتا سکتے تھے؟“ کرایہ دار بولا۔ ”آپ کی بات ٹھیک ہے مگر میں نے سوچا کہ میں اکیلا پریشانی میں کیوں جاگتا رہوں؟“

Your Thoughts and Comments