Nurs - Joke No. 978

نرس - لطیفہ نمبر 978

ایک فوجی ہسپتال کی نئی نرس ایک دن نشانے کی مشق دیکھنے چلی گئی۔ وہاں بہت سی رائفلوں نے ایک ساتھ گولیاں اگلیں تو آواز سن کر نرس نے گھبراہٹ میں قریب کھڑے ایک فوجی جوان کا بازو مضبوطی سے تھام لیا۔

(جاری ہے)

اگلے ہی لمحے وہ اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے بولی۔ ”امید ہے آپ نے برا نہیں منایا ہو گا“ اس پر فوجی نے جواب دیا۔ ”بالکل بھی نہیں آےئے اب آپ کو تو پوں کی گولہ باری دکھاوٴں۔“

Urdu Jokes