Aloo Garlic Pizza Recipe - Make Naye Aloo Aur Lahsun Ka Pizza for Kids

Aloo Garlic Pizza

نئے آلو اور لہسن کا پیزا

اجزاء:
نئے آلو آدھ سیر
آئل تین کھانے کے چمچ
لہسن(موٹے پسے ہوئے) تین جوئے
پنیرے کی روٹی ایک عدد
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
موزریلا چیز کترا ہوا ڈیڑھ پاؤ
سبز دھنیا کترا ہوا دو چائے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے پنیر
ترکیب:
اوون کو 425درجہ حرارت پر گرم کر یں۔ آلوؤں کو پانچ منٹ کے لئے ابال لیں۔ جب ٹھنڈے ہو جائیں تو سلائس بنا لیں۔ تین کھانے کے چمچ تیل گرم کر یں اور آلوؤں کو لہسن سمیت 5سے8منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ پیزے کی روٹی پر تیل لگائیں اس پر پہلے پیاز اور پھر آلوؤں کے قتلے پھیلا دیں۔ قتلوں پر سبز دھنیا اور پنیر ڈالیں۔ نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور 15منٹ تک بیک کر یں۔ سجاوٹ کے لئے سرو کر نے سے پہلے باریک پنیر چھڑ کیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu