Bachon Ke Mustaqbil Ko Mehfooz Banayiyae - Article No. 1207

بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیے - تحریر نمبر 1207
آج کل ٹی وی چینلز پر جو پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں‘ان کی پس پردہ موسیقی کی دھن بے حد تیز ہوتی ہے اور سماعت پر گراں گزرتی ہے۔ وہ بچے جو تیز موسیقی سننے کے عادی ہیں اور ویڈیو گیمز کھیلنے کے دوران
جمعرات 18 اکتوبر 2018
اظہر حسین جعفری
آج کل ٹی وی چینلز پر جو پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں‘ان کی پس پردہ موسیقی کی دھن بے حد تیز ہوتی ہے اور سماعت پر گراں گزرتی ہے۔ وہ بچے جو تیز موسیقی سننے کے عادی ہیں اور ویڈیو گیمز کھیلنے کے دوران اس کی آواز بے حد تیز کر دیتے ہیں،وہ پرسکون نیند نہیں لے پاتے۔ ان کا رویہ جارحانہ ہوتا ہے اور وہ کسی کام پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔
(جاری ہے)
بچوں کو ٹیلیویژن سے کافی فاصلے پربیٹھنا چاہئے اس سے نہ صرف نظر کمزور ہو گی بلکہ بچوں کے دل و دماغ بھی ماﺅف ہوں گے۔دوسرا اگر ٹی وی کی آواز واضح سنائی دے رہی ہے تو اس کی آواز کم ہی رکھنی چاہئے۔ اسی طرح سے اگر آپ ایم پی تھری پلیئرز اور آئی پوڈز استعمال کر رہے ہیں تو اس کے دھیمے پن کا خاص خیال رکھیں۔ یاد رکھیے کہ اگر آپ اپنے بیٹے کے موسیقی کے آلے کا پلگ کان میں لگا لیتے ہیں اور وہ آپ کے کان کا پردہ پھاڑتی محسوس ہو رہی ہے اس سے بھی بچوں کی سماعت پر گہرا اثر پڑے گا۔ایم پی تھری اور آئی پوڈز کے پلگ کان میں ڈالے جا سکتے ہیں لیکن اگر ان کی آواز کی انتہا 100 ڈیسی بیل تک پہنچ جائے تو یہ کسی بھی صحت مند انسان کو بہرا کرنے کیلئے کافی ہے چنانچہ اسے دھیما رکھیں ۔ہم سمجھے بوجھے بغیر اپنے بچوں کو ایسے کھلونے خرید کر دیے جا رہے ہیں جن سے وہ جھگڑالو اور بدتمیز بنتے جا رہے ہیں۔ ان کیلئے کوئی بھی کھلونا خریدنے سے پہلے اس کا اچھی طرح معائنہ کر لیجئے کہ اس میں سے تیز اور کرخت آوازیں تو نہیں نکلتیں؟ اور اگر نکلتی ہیں تو کیا انہیں کم کیا جا سکتا ہے؟ اپنے بچوں کیلئے ایسے کھلونوں کا انتخاب نہ کیجئے جن سے تیز آوازیں آتی ہوں۔ مثلاً سائرن بجتا ہویا گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دیتی ہو۔ آپ ابتدا سے بچوں کو جو تربیت دیں گے‘ وہ اسی کے عادی ہو جائیں گے۔
آپ انہیں نرم اور دھیمی آوازوں کا عادی بنائیے اور انہیں صحت مند ماحول فراہم کیجئے۔ اچھی اور تازہ غذا کے علاوہ ٹھنڈے مشروبات کا عادی نہ بنائیے کولڈرنکس بھی بے شمار امراض کا باعث بنتے ہیں۔ برگر اور شوارمے سے بچا کر انہیں پھلوں کا عادی بنائیں۔
دوڑنا ہر عمر کے فرد بالخصوص بچوں کے لئے ایک بہت ہی زبردست کھیل ہے۔ دوڑنے سے بچوں میں موجود نہ صرف اضافی توانائی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کی یادداشت اور سیکھنے کے عمل میں بھی تیزی آتی ہے۔ یہ بہت ہی سستا کھیل ہے اور ہر انسان اس میں حصہ لے سکتا ہے ۔ دوڑنا دل اور خون کی نالیوں کے لئے بھی کافی مفید ہے۔ جب بچوں کی بات آئے تو یہ خیال رکھیں کہ دوڑنے کو بورنگ نہیں بلکہ مزیدار بنانا ہے۔Browse More Mutafariq Mazameen

بچوں کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لیجیے
Bachoon K Saath Khel Kood Main Hissa Lijye

منشیات کا اسمگلر
Manshiat Ka Smaglor

ہیرے والی چوڑیاں
Heroon Wali Choriya

شیر شاہ سوری ایک عطیم بادشاہ
Sher Shah Suri Ek Azeem Badshah

پاکستان کا راستہ
Pakistan Ka Rasta

بادشاہ چھٹی پر ہے
BadShah Chutti Per Hai
Urdu Jokes
خوش آمدید
khushamdeed
شرم کسے آئے
sharam kaise aaye
انور
Anwar
چیونگم
chewing gum
باپ بیٹے سے
Baap bete se
کروڑ پتی
crorepati
Urdu Paheliyan
تن کو اپنے آگ لگا کر
tun ko apne aag laga kar
ہے شرط اس میں خاموش ہونا
he sharat is me khamosh hona
چھوڑا مت تم اس کا ہاتھ
chodo mat tum uska hath
ایک کھیتی کی شان نرالی
ek kheti ki shaan nirali
کالا گھر سے جاتا دیکھا
kala ghar se jate dekha
فٹ بھر ہے اس کی لمبائی
fut bhar he uski lambai