Kiya Internet Se Mutalye Ka Shouq Kaam Ho Raha Hai - Article No. 779
کیا انٹرنیٹ سے مطالعے کا شوق کم ہو رہا ہے ؟ - تحریر نمبر 779
اگر آپ کو مطالعے کا شوق نہیں ہے اور آپ اخبارات ،رسائل اور کتاب نہیں پڑھنے تو آپ کبھی صحافی نہیں بن سکتے۔ وہ طالب علم جنھیں ادب سے لگاوٴ ہوتا ہے وہ مطالعہ ضرور کرتے ہیں۔ بہر حال اگر کسی کو لکھنے کا شوق ہے
بدھ 15 اپریل 2015
حقیقت یہ ہے کہ جس میں انٹرنیٹ کا عمل دخل ہے امریکا کے تعلیمی ماہرین اس بات پر متفکر ہیں کہ اسکول کے طلبہ کتا ب ہاتھ میں لینے کے بجائے انٹرنیٹ پر بیٹھے رہتے ہیں۔ وہ مختلف اوقات میں پڑھتے ہیں اور ایسی معلومات جمع کرلیتے ہیں۔جو ان سے پہلے والی نسلیں نہیں کرپاتی تھیں۔ انٹرنیٹ سے ملنے والی معلومات مختلف قسم کی ہوتی ہیں جب کہ کتاب کا موضوع ایک ہوتا ہے اور اس کے توسط سے حاصل ہونے والی معلومات ایک ہی قسم کی ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
انٹرنیٹ سے حاصل ہونے والی معلومات تازہ ترین اور ہر اعتبار سے مکمل ہوتی ہے۔
ماہرین کو اس بات پر بھی تشویش ہے کہ طلبہ انٹرنیٹ استعمال کر کے تنہائی کا شکار ہو گے ہیں۔ وہ اب اجتماعی مطالعہ کرنے کے بجائے اکیلے بیٹھے مانیٹر کی طرف متوجہ رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طلبہ کی تخیلاتی اور تخلیفی صاحیتیں دم توڑ رہی ہیں اس لئے کہ انٹرنیٹ نہایت سہولت سے الفاظ، ویڈیو اور آڈیو سب کچھ ناظرین کو مہیا کر دیتا ہے نیٹ دیکھنے والے کو اپنے ذہن کو زحمت نہیں دینی پڑتی۔
انٹرنیٹ سے فائدہ حاصل کرنے والا ایک طبقہ اس سے بہت خو ش ہے مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے طلبہ کے امتحانات میں نمبر زیادہ آتے ہیں جو پابندی سے نیٹ پر تحقیق کرتے ہیں اس لئے کہ وہ اس سے بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں ۔ کم از کم وہ اپنی زبان کی غلطیوں کو درست کر لیتے ہیں۔
اب نیٹ پر کتابیں بھی دست یاب ہیں جو آسانی سے کمپیوٹر پر ڈاوٴن لوڈ کی جا سکتی ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان کے لئے قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی۔ وہ افراد جنھیں روایتی انداز میں کتابیں پڑھنے میں دل چسپی نہیں ہے نیٹ نے ان کتابوں کے ساتھ متحرک فلمیں بھی منسلک کر دی ہیں تاکہ وہ جو کچھ پڑھ رہے ہیں اسے تصویری شکل میں بھی دیکھ سکیں۔
مختصر یہ کہ انٹرنیٹ کی بنا پر مطالعے کا طریقہ تبدیل ہو گیا ہے۔ آپ کو اپنی تمام تر توجہ کتاب کے صفحات پر مرکوز کرنے کے بجائے کمپیوٹر کی اسکرین پر نظریں جمانی پڑتی ہیں۔ عمر رسیدہ افراد جو انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے ایک ہاتھ میں کتاب اور دوسرے میں کافی کا مگ تھام کربھی مطالعہ کرتے ہیں۔
Browse More Mutafariq Mazameen
ایک شرارت ایک حماقت
Aik Shararat Aik Himaqat
قبرستان کا بھوت
Qabarsast Ka BhooT
”بے جا ڈانٹ ڈپٹ سے بچے“ خوداعتمادی کھو دیتے ہیں
Be Ja Dant Dapat Se Bachay
تم کون ہو؟
Tum Kon Ho
باپ
Baap
آپکا بچہ اب اس دنیا میں آچکا ہے
Ap Ka Bacha
Urdu Jokes
گوروں کی پناہ
goron ki panah
کروڑ پتی
crorepati
مرغی
murghi
ایک بچے کے دادا
Aik bache ke dada
مولوی صاحب
Moulvi sahib
ماہر نفسیات
mahir e nafsiyat
Urdu Paheliyan
گن کر دیکھا تو وہ ایک
gin kar dekha tu wo aik
کالے کو جب تائو آئے دیکھو اس کا کام
kaly ko jab tawo aye dkho uska kam
جب وہ بولے ایک اکیلا
jab wo bole aik akela
شیشے کا گھر لوہے کا در
sheeshay ka ghar lohe ka dar
پانی پی پی پھول رہی ہے
pani pee pee phool rahi hai
دو چڑیا رکھتی ہیں پر
do chirya rakhti hen par