Mehnat Main Azmat - Article No. 1013

محنت میں عظمت - تحریر نمبر 1013
آمنہ اور رابعہ دونوں بہنیں تھیں۔آمنہ کو پڑھنے کا بہت شوق تھا جبکہ رابعہ اپنا سارا وقت کھیل کود میں گزارتی۔اُسے پڑھنے کا بالکل شوق نہیں تھا۔سکول میں جب اُسکا ٹیسٹ ہوتا تو وہ نکل کرکے دیتی تھی جبکہ آمنہ اپنا ٹیسٹ خوب دل لگا کر یاد کرتی اور اپنے ٹیسٹ میں اچھے نمبروں سے اول پوزیشن لے لیتی۔
ہفتہ 1 جولائی 2017
آمنہ اور رابعہ دونوں بہنیں تھیں۔آمنہ کو پڑھنے کا بہت شوق تھا جبکہ رابعہ اپنا سارا وقت کھیل کود میں گزارتی۔اُسے پڑھنے کا بالکل شوق نہیں تھا۔سکول میں جب اُسکا ٹیسٹ ہوتا تو وہ نکل کرکے دیتی تھی جبکہ آمنہ اپنا ٹیسٹ خوب دل لگا کر یاد کرتی اور اپنے ٹیسٹ میں اچھے نمبروں سے اول پوزیشن لے لیتی۔اِسی وجہ اُسکے اساتذہ اور ماں باپ اُس سے بہت پیار کرتے تھے جس کی وجہ سے رابعہ اُس سے جلنے لگی۔وہ ہر وقت اُسے کوئی نہ کوئی نقصان پہنچانے کے چکر میں رہتی لیکن ہمیشہ وہ اپنے مشن میں ناکام ہو جاتی۔اِسلئے اُس نے تنگ آکر آمنہ کا پیچھا چھوڑ دیا۔
آمنہ اپنا وقت پڑھائی میں گزارتی جبکہ رابعہ اپنا وقت کھیل کود میں ۔وقت اِسی طرح گزرتا گیا۔
(جاری ہے)
انگلش کا پیپر تھا،آمنہ کو پیپر ملنے کا شدت سے انتظار تھا ۔ایک گھنٹے بعد اُن کو پیپر مل گیا۔اُن کی میڈم نے سب بچوں کو سکول کے گراؤنڈ میں بٹھایا اور سب کے ہاتھ میں انگلش کا پیپر تھما دیا۔
آمنہ نے جلدی جلدی پیپر حل کرکے دے دیا۔ اِسی طرح سب بچوں نے پیپر حل کر لیا۔اب رابعہ گراؤنڈ میں اکیلی بیٹھی تھی کیونکہ اُسکی پیپر کی تیاری نہ تھی اِسلئے اُسے پیپر نہیں آرہا تھا۔
اِسی دوران پیپر کا وقت ختم ہوگیا اور انکی میڈم نے اُس سے پیپر لے لیا۔جب اُسے کچھ آتا ہی نہیں تھا تو وہ پیپر کیسے حل کرتی۔یوں سارے امتحانات ہوگئے۔آمنہ اپنے سارے پرچے حل کرتی جبکہ رابعہ خالی چھوڑ دیتی۔
امتحانات ختم ہوئے تو سب کو رزلٹ کا شدت سے انتظارتھا۔ایک ماہ بعد رزلٹ آگیا۔آمنہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔کیونکہ اُس نے بہت اچھی پوزیشن اور انعام حاصل کیا تھا جبکہ رابعہ فیل ہوگئی۔فیل ہونے پر وہ خوب روئی لیکن اب پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا، اب وقت گزر چکا تھا۔آمنہ بہت خوش تھی کیونکہ اُس کی محنت رنگ لائی اور وہ کامیاب ہوگئی اور رابعہ کو اُس کے نہ پڑھنے کا نتیجہ مل چکا تھا اور وہ ناکام ہوگئی تھی۔
بچو! ہمارے ملک کو آمنہ جیسے پڑھنے والے بچوں کی ضرورت ہے ،ہمیں بھی آمنہ کی طرح بننا چاہیے۔
Browse More Mutafariq Mazameen

علی کاکا چار چور
Ali Kaka Char Chor

رسول پاکﷺ کی پیاری صورت
Hazoor-e-Pak (SAW) Ki Piyari Sooraat

مسلم دنیا، عیداور بچے
Muslim Dunya Eid Aur Bachay

آو مل کر ملک سنواریں
Aoo Mill Kar Mulk Sanwarain

مداری کی عقلمندی
Madari Ki Aqalmandi

میں کاغذ ہوں
Main Kaghaz Hun
Urdu Jokes
Browse More Urdu JokesUrdu Paheliyan
ہاتھ میں اس کے ہیں ہتھیار
hath me uske he hathiyar
گوری ہے یا کالی ہے
gori hai ya kali hai
دیکھی ہڈی اور نہ بال
dekhi hadi or na bal
سب نے مل کر حلقہ باندھا
sab ne mil kar halqa bandha
اک لمبے کا سنو افسانہ
ek lambay ka suno afsana
ایک ادا سے جب وہ تھرکے
ek ada se jab wo tharke