Kaifee
کیفی
پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور ہدایتکار
بدھ 13 مارچ 2024
معروف گلوکار و اداکار عنایت حسین بھٹی کے چھوٹے بھائی اور پنجابی فلموں کے معروف اداکار و ہدایت کار کفایت حسین بھٹی المعروف کیفی کی 15 ویں برسی 13 مارچ کو منائی جا رہی ہے۔وہ 13 مارچ 2009ء کو اپنی سالگرہ کے روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔کیفی نے اپنے بھائی عنایت حسین بھٹی کے ساتھ اپنے فلم ساز ادارے بھٹی پکچرز کے بینر تلے کئی سپرہٹ پنجابی فلمیں پروڈیوس کیں۔
کیفی نے 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 30 کے لگ بھگ فلموں کی ڈائریکشن کی۔ان کی یادگار فلموں میں منہ زور،چن مکھناں،سجن پیارا،جند جان،عشق دیوانہ،ظلم دا بدلہ،جی او جٹا،سچا سودا،کوچوان،دنیا مطلب دی،طاقت،سجن بیلی،قادرا،پیار دے پلیکھے،بازی جت لئی،پتر ہٹاں تے نئی وکدے،کون دلاں دیاں جانے،دل نال سجن دے،سجن دشمن،اِک دھی پنجاب دی،غیرت دا پرچھاواں،جیب کترا،چیلنج،دھرتی دے لعل،بڈھا شیر،ہسدے آؤ ہسدے جاؤ،غیرت جو سوال،بکھرے موتی،الٹی میٹم،جگا گجر،ڈنکے دی چوٹ،شہ زور،مفرور،روٹی کپڑا اور مکان صدقے تیری موت توں،ہمت،کون شریف کون بدمعاش،ارادہ،راجو راکٹ،اعلان،دنگل،وقت دا بدمعاش،آرڈر،دہشت،بدمعاشی بند،وڈا تھانیدار،لہو دے رشتے،جی دار،جی او شیرا،اتھرا تے جی دار،مولا جٹ اِن لندن،اِک ضدی ویر،آخری دشمن،طاقت،بالا گڈی،شاہ بہرام،دشمنی جٹ دی اور حق سچ نمایاں ہیں۔
(جاری ہے)
1964ء میں عنایت حسین بھٹی نے فلم ”وارث شاہ“ پروڈیوس کی جس کے چار برس بعد فلم ”سجن پیارا“ پروڈیوس کی تو اس میں رانی اور سلونی کے ساتھ اپنے بھائی کیفی کو بھی کاسٹ کیا۔یہ پنجابی فلموں میں سخت مقابلے کا دور تھا۔عنایت حسین بھٹی نے چھوٹے بھائی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے فلم ”سجن پیارا“ کی ہدایتکاری ان کے سپرد کر دی۔فلم ریلیز ہوئی تو سپرہٹ ٹھہری جس نے کیفی کے لئے نہ صرف بطور اداکار بلکہ ہدایتکار بھی راستے کھول دیئے۔70ء کی دہائی میں بھٹی پروڈکشن کے بینر تلے 48 فلمیں پروڈیوس ہوئیں جن میں کیفی نے اداکاری اور ہدایتکاری کے جوہر دکھائے۔یہ کیفی کی زندگی کا سنہری دور تھا،اسی زمانے میں انہوں نے اداکارہ چکوری سے شادی کی جو علیحدگی پر منتج ہوئی دوسری شادی اداکارہ غزالہ سے کی جو ان کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کر چکی تھیں اور ان کی ڈائریکشن میں کام بھی کیا تھا۔ان دس سالوں میں ہی انہوں نے فلم ”وحشی“ بھی پروڈیوس کی جو بھٹی برادران کے فلمی کیریئر کی واحد اردو فلم تھی۔فلم ”ظلم دا بدلہ“ بھی اسی دوران ریلیز ہوئی اور سپرہٹ رہی۔اس دور میں سلطان راہی کے بغیر فلم کا تصور نہیں تھا لیکن بھٹی برادران نے سلطان راہی کا سہارا لئے بغیر عوام کو متبادل ٹیم کے ذریعے تفریح مہیا کی۔بطور ہیرو ان کی آخری فلم ”میری ہتھ جوڑی“ 1989ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
Browse More Articles of Lollywood
مسرور انور
Masroor Anwar
محبوب عالم
Mehboob Alam
کیفی
Kaifee
تمنا بیگم
Tamanna Begum
آغا طالش
Agha Talish
سورن لتا
Swaran Lata
خیام سرحدی ایک ورسٹائل ایکٹر تھے
Khayyam Sarhadi Aik Versatile Actor The
معروف ہدایت کار لقمان
Famous Director Luqman
پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی
Punjabi Filmon Ke Betaaj Badshah Sultan Rahi
موسیقار رشید عطرے
Musician Rasheed Attre
شفیع محمد شاہ
Shafi Muhammad Shah
اقبال حسن
Iqbal Hassan
Famous Showbiz Stars
Iffat Rahim
mahnoor
Kristen Bell
Sain Zahood
Tanvi Azmi
Nora Arnezeder
Shabbir Jan
Sean Young
Stan Lee
Khalid Abbas Dar
Mehmood Aslam
Ghulam Mohiuddin
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کی سالگرہ یکم مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ 5 مئی کو منائی جائے گی
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
معروف ٹی وی میزبان میزبان ،اداکار اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ (کل) منائی جائے گی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
گلوکارحبیب رحمن کا گانا میرے ڈھولے جیا کی لانچنگ تقریب الفلاح تھیٹر لاہور میں منعقد کی گئی
-
گلوکارہ امن علی کا نیا ویڈیو سونگ’’چٹا چٹا ڈھولا‘‘ ریلیز کردیاگیا