Rafi Khawar Nanha

رفیع خاور ننھا
علی اعجاز اور منور ظریف کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کیا گیا
پیر 2 جون 2025
معروف اداکار رفیع خاور ننھا کو بچھڑے 39 برس بیت گئے، فلموں کے ساتھ ساتھ ان کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ ”الف نون“ کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا، وہ صرف مزاحیہ اداکار نہیں تھے بلکہ المیہ کرداروں کو بھی بہت خوبی سے نبھاتے تھے۔ننھا نے اپنے عروج کے دور میں 2 جون 1986ء کو خودکشی کر لی تھی۔
1942ء کو حجرہ شاہ مقیم میں پیدا ہونے والے رفیع خاور نے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا، 1964ء میں ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں صداکاری کی، 1966ء میں فلم ”وطن کا سپاہی“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن شہرت 1975ء میں فلم ”نوکر“ سے ملی جس کے بعد فلم ”ٹہکا پہلوان“ ان کی بطور ہیرو پہلی فلم تھی۔
(جاری ہے)
”دبئی چلو“ میں بھی ان کی اداکاری مثالی تھی جبکہ ان کی فلم ”سالا صاحب“ نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیرِ نمائش رہ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ننھا نے 20 سالہ فلمی کیریئر کے دوران 391 فلموں میں کام کیا جن میں 166 فلمیں اردو، 221 پنجابی، 3 پشتو اور 1 سندھی تھی۔ان کی آخری فلموں میں ”پسوڑی بادشاہ“ اور ”ہم سے نہ ٹکرانا“ شامل تھیں جبکہ ان کی یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی‘ دبئی چلو‘ سالا صاحب‘ پلے بوائے‘ سونا چاندی‘ لو سٹوری‘ دوستانہ‘ چوڑیاں‘ پردے میں رہنے دو‘ آس‘ نوکر‘ آخری جنگ‘ نوکر تے مالک‘ سودے دلاں دے‘ قدرت‘ مرزا مجنوں رانجھا‘ صاحب جی‘ مہندی اور تیری میری اک مرضی شامل ہیں۔
Browse More Articles of Lollywood

رفیع خاور ننھا
Rafi Khawar Nanha

سید شوکت حسین رضوی
Syed Shaukat Hussain Rizvi

اداکار رحمان
Actor Rehman

سنتوش کمار
Santosh Kumar

نمی ۔ معروف فلمی اداکارہ
Nimmi - Maroof Filmi Adakara

ریاض الرحمان ساغر
Riaz ur Rehman Saghar
Famous Showbiz Stars

Anusheh Asad

Beth Behrs

Christina Applegate

Nusrat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

tabinda ali

Aamir Khan

Jennifer Garner

Tom Hanks

Gwendoline Christie

Adeel Hussain

Jacqueline Fernandez
Showbiz News In Urdu
-
معروف اداکار خیام سرحدی کی سالگرہ منائی گئی
-
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
-
پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی بارش، عوام برہم
-
انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہئے، ثمینہ پیرزادہ
-
بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق
-
ماں کی موت کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی،اداکار شاہد