Mehboob Alam

Mehboob Alam

محبوب عالم

جاندار اداکاری سے اپنی منفرد پہچان بنائی

پیر 18 مارچ 2024

وقار اشرف
پاکستان ٹیلی ویژن کا یادگار ڈرامہ سیریل ”وارث“ میں چوہدری حشمت کا تاریخی کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار محبوب عالم کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے۔انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ 38 کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جن میں 12 اردو 15 پنجابی اور 11 سندھی فلمیں شامل ہیں۔
ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون،چن وریام،فٹا فٹ اور خان بلوچ نمایاں ہیں،انہوں نے چند فلموں کی ہدایات بھی دی تھیں۔
14 مارچ 1948ء کو ٹنڈو غلام علی ماتلی ضلع حیدرآباد میں پیدا ہونے والے محبوب عالم نے تاریخ میں ماسٹرز کرنے کے بعد ایک سندھی فلم ”سورٹھ“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا پھر پی ٹی وی کے ڈراموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کیے۔

(جاری ہے)

اداکاری کے شوق میں کراچی سے لاہور آ گئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی کردار ادا کیے۔
پھر انہیں ڈرامہ سیریل ”وارث“ میں چوہدری حشمت کے کردار میں کاسٹ کر لیا گیا جسے کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور یہی کردار ان کی وجہ شہرت بنا۔اس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن کے کئی اور سیریلز میں بھی کام کیا جن میں دہلیز،سمندر،وقت،لازوال اور پیاس قابل ذکر ہیں۔وہ 18 مارچ 1994ء کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے تھے اور ٹنڈو غلام علی ماتلی ضلع حیدرآباد میں واقع آبائی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood