ہرن شکار کیس: سلمان خان کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

جمعہ 21 اپریل 2017 23:40

ہرن شکار کیس: سلمان خان کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت
جودھپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) بھارتی شہر جودھپور کی عدالت نے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو 6 جولائی کو خود پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق ہرن شکار کیس میں جودھپور کی عدالت نے سلمان خان کو اگلی پیشی پر بذات خود عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت ہوئی تو سلمان کے وکلا ہستی مل سارسوت اور آنند ڈیسائی پیش ہوئے اور اپنا وکالت نامہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئند ہ پیشی تک 20 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرنے اور 6 جولائی کو سلمان خان کو ذاتی طور پیش ہونے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ سلمان خان نے ہرن کے شکار کیلئے جو ہتھیار استعمال کیا تھا، اس کے لائسنس کی میعاد ختم ہو گئی تھی، جس کی سے محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔ آرمز ایکٹ کیس میں نچلی عدالت نے 18 جنوری 2017ئ کو سلمان خان کو بری کر دیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف راجستھان حکومت نے ضلع و سیشن عدالت میں سات مارچ کو اپیل دائر کی۔ اس اپیل پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :