ایلی اورام کے ساتھ فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گا، پراتیک ببر

بدھ 24 مئی 2017 13:19

ایلی اورام کے ساتھ فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گا، پراتیک ببر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار پراتیک ببر نے کہا ہے کہ وہ ایلی اورام کے ساتھ فلم میں ضرور کام کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار پراتیک ببر نے ڈیزائنر روکی ایس کی نئی کلیکشن آر ایس جینز کے لئے ایلی اورام کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اگر ایلی اورام کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور ان کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بہت زیادہ کام ہے جو رواں سال مکمل کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:19:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :