ہالی وڈ کی تھرلر فلم ’مارشل‘ کا نیا ٹریلر جاری ہو گیا

ہفتہ 24 جون 2017 14:06

ہالی وڈ کی تھرلر فلم ’مارشل‘ کا نیا ٹریلر جاری ہو گیا
لا س اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ہالی وڈ کی تھرلر فلم ’مارشل‘ کا نیا ٹریلر جاری ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حقیقی واقعے کے گرد گھومتی تھرلر سے بھرپور ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم ’مارشل‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نڑاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین، جوش گیڈ، کیٹ ہڈسن، ڈین اسٹیونس، اسٹرلنگ کے براون اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پولا وانر کی پروڈیو س کردہ تھرلر سے بھرپور یہ فلم 13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 14:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :