18ویں آئیفا ایوارڈ میں دنگل کو شامل نہ کرنے پر انتظامیہ پر کڑی تنقید
دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کو ایوارڈ نامزدگیوں میں شامل کرکے ہمیں بہت خوشی ہوتی ، بدقسمتی سے انہوں نے اپنی اینٹری بھیجی ہی نہیں تو انہیں ایوارڈ کس طرح دیا جاتااس میں ہماری کوئی غلطی نہیں، انتظامیہ
بدھ 19 جولائی 2017 20:53
(جاری ہے)
بھارتی سنسربورڈ کے چیئر مین پہلاج نہلانی نے ا آئیفا میں ’’دنگل‘‘ کاسٹ کی عدم شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہونے سے کئی ماہ قبل آئیفاا انتظامیہ کی جانب سے تمام پروڈکشن ہاؤسز کوایک فارم بھیجا جاتا ہے جسے مقررہ تاریخ سے قبل بھرکرواپس بھیجنا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد بھیجے گئے تمام فارمز پرووٹنگ ہوتی ہے اور جسے سب سے زیادہ ووٹ ملتے ہیں اس فلم کو ایوارڈز کیلئے نامزد کیا جاتا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ ’’دنگل‘‘ نے آئیفاا انتظامیہ کو فارم بھر کر بھیجا ہی نہیں لہٰذا آئیفا میں عامراور دنگل کی انٹری ہوہی نہیں سکی۔
دوسری جانب وزکرافٹ انٹرنیشنل کیڈائریکٹراینڈرے ٹیمنزکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کو ایوارڈ نامزدگیوں میں شامل کرکے ہمیں بہت خوشی ہوتی اور ہمیں یقین تھا کہ بے تحاشہ مقبولیت کے باعث ’’دنگل ایوارڈز جیتنے میں بھی کامیاب ہوجاتی لیکن بدقسمتی سے انہوں نے اپنی اینٹری بھیجی ہی نہیں تو انہیں ایوارڈ کس طرح دیا جاتااس میں ہماری کوئی غلطی نہیں۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Shamim Ara
Jena Malone
sultan rahi
huma amir shah
Imran Mehar
Liv Tyler
Missi Pyle
Chyler Leigh
Patrick Swayze
kareena jan
Hadiqa Kiani
Atif Aslam
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا