عرب شہزادے نے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریسٹن سٹوارٹ سے محض 15 منٹ کی ملاقات کیلئے 5 لاکھ ڈالر اڑا ڈالے

منگل 1 اگست 2017 21:08

عرب شہزادے نے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریسٹن سٹوارٹ سے محض 15 منٹ کی ملاقات کیلئے 5 لاکھ ڈالر اڑا ڈالے
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) عرب شہزادوں کی شاہ خرچیوں کے قصے تو آپ نے پہلے بھی سنے ہوں گے لیکن ایک سعودی شہزادے نے دل بہلانے کے لئے لٹائی گئی رقم کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ اریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق اس شہزادے نے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریسٹن سٹوارٹ سے محض 15 منٹ کی ملاقات کیلئے پانچ لاکھ ڈالر (تقریبا پانچ کروڑ پاکستانی روپے ) ادا کئے۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ سال دسمبر میں نیویارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں ہوئی اور اس کے بدلے شہزادے نے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم دی۔ بعد ازاں یہ رقم سمندری طوفان سینڈی کے متاثرین کیلئے قائم کیے گئے فنڈ کو بطور عطیہ دے دی گئی۔

وقت اشاعت : 01/08/2017 - 21:08:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :