بالی وڈ فلم دنگل نے ہانگ کانگ میں بھی تہلکہ مچا دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلم دنگل نے ہانگ کانگ میں بھی تہلکہ مچا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دنگل ہانگ کانگ میں 19.5کروڑ کا کامیاب بزنس کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی،فلم کو ہانگ کانگ میں 46 سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا،فلم میں عامر خان،فاطمہ ثنا شیخ اور زائرہ وسیم کی جاندار اداکاری کو شائقین نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے اس سے قبل یہ اعزاز عامر خان کی ہی 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم 3ایڈیٹس کو حاصل تھا۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 12:00:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :