ریتش دیش مکھ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 20 نومبر 2017 13:49

ریتش دیش مکھ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ریتش دیشمکھ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلم ساز اندرا کمار نے فلم’’دھمال‘‘ سلسلے کی تیسری فلم’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں ریتیش دیش مکھ کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم مین انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال کے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ سنجے دت کی جگہ اجے دیوگن نظر آئیں گے۔ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :