فلم ’’پیڈ مین‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:49

فلم ’’پیڈ مین‘‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’پیڈ مین ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ’’پیڈ مین ‘‘ کا 2 منٹ اور 25 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر شیئر کیا ہے جس کے آغاز میں اداکار امیتابھ بچن یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے کہ امریکا کے پاس سپر مین ،بیٹ مین اور سپائڈر مین ہے لیکن انڈیا کے پاس ’’پیڈ مین‘‘ ہے، فلم کی کہانی بھارت میں سینیٹری پیڈز متعارف کرانے والے بزنس مین ارون چلم موروگاننتھم کی زندگی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔ فلم آئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 12:49:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :