نامور70سالہ گلو کار ایلٹن جان کا موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان

پیانو بجا کر گیت گانے والے سرایلٹن جان 50 برسوں سے مدھر آواز کا جادو جگا رہے ہیں

جمعرات 25 جنوری 2018 18:52

نامور70سالہ گلو کار ایلٹن جان کا موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) نامور گلوکار سر ایلٹن جان نے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔پیانو بجا کر گیت گانے والے سرایلٹن جان 50 برسوں سے مدھر آواز کا جادو جگا رہے ہیں،ان کا آئندہ ورلڈ ٹور کیرئیر کا آخری ٹور ہوگا، تین سال کے دوران وہ یورپ، ایشیا، جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں بھی پر فارم کریں گے۔

(جاری ہے)

موسیقی چھوڑنے کے بارے میں سر ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی چھوڑ کر اپنے بچوں کو بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں ۔بھڑکیلے لباس پہنے والے ایلٹن جان کا کئی دہائیوں پاپ انڈسٹری پر راج رہا، یور سانگ اور کینڈل ان دی ونڈ ان کے سب سے مقبول گانے ہیں-70سالہ ایلٹن جان لائن کنگ اور بلی ایلیٹ کے لیے میوزک ترتیب دے کر گریمی، آسکر اور ٹونی ایوارڈز جیسے اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 18:52:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :