فلم ’پدماوت‘ کی ٹیم 24 فروری کو کامیابی کا جشن منائے گی

بدھ 21 فروری 2018 16:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) بولی وڈ فلم ’پدماوت‘ کی ٹیم 24 فروری کو فلم کی کامیابی کا جشن منائے گی جس میں اداکار شاہد کپور مصروف شیڈول کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم 24 فروری کو ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ پر فلم کی کامیابی کا جشن منائے گی۔اس موقع پر اداکارہ ددپیکاپاپڈوکون اور رنویر سنگھ بھی شرکت کریں گے جبکہ اداکار شاہد کپور فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہونے کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔اس موقع پر بولی وڈ اداکاروں اور دیگر لوگوں پر مشتمل 150 مہمانوں کی لسٹ ترتیب دی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :