دوسروں کی برائیاں کرنا چھوڑ دو ،بالی ووڈ ادکارہ ملائکہ اووڑا کا اپنی بہترین سہیل کرینہ کو مشورہ

جمعرات 22 فروری 2018 18:51

دوسروں کی برائیاں کرنا چھوڑ دو ،بالی ووڈ ادکارہ ملائکہ اووڑا کا اپنی بہترین سہیل کرینہ کو مشورہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی بہترین سہیلی اداکارہ ملائکہ اروڑا خان نے انہیں دوسروں کی برائیاں نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کرینہ کپور خان، ملائکہ اروڑااور امریتا اروڑا کی دوستی بہت مشہور ہے، تینوں ایک دوسرے کی بہترین سہیلیاں ہیں یہاں تک کہ تینوں جم بھی ایک ساتھ جاتی ہیں اور ایک ساتھ ورزش کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تاہم اپنے آپ کو کرینہ کی بہترین دوست قرار دینے والی ملائکہ اروڑا ان کیلئے اپنے دل میں اچھے جذبات نہیں رکھتیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔اداکارہ ملائکہ اروڑا خان اوران کی چھوٹی بہن امریتا اروڑا نے حال ہی میں نیہا دھوپیا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نیہا دھوپیا کے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے تاہم جب ان سے ان کی بہترین سہیلی کرینہ کپور کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں کرینہ کپور کو کیا چیز کرنی بند کردینی چاہئی اس سوال کے جواب میں ملائکہ اروڑا نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کرینہ کپور کو دوسروں کی برائیاں کرنی بند کردینی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ملائکہ اروڑا کے اس جواب سے شو کی میزبان نیہا دھوپیا حیران رہ گئیں کیونکہ ملائکہ کرینہ کپور کی بہترین دوست ہونے کا دعوی کرتی ہیں اور یہ بات کہہ کر انہوں نے اپنی بہترین دوست کے راز سب کے سامنے کھول دئیے ہیں جب کہ اس بات سے یہ بھی ظاہر ہوگیا کہ اوپر سے خود کو کرینہ کی سب سیاچھی دوست کہنے والی ملائکہ اپنے دل میں کرینہ کیلئے اچھے جذبات نہیں رکھتیں۔۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 18:51:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :