مونی رائے کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘ میں مختصر کردار بارے خبروں کی تردید

پیر 23 اپریل 2018 12:36

مونی رائے کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘ میں مختصر کردار بارے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی ود اداکارہ مونی رائے نے فلم ’’دبنگ تھری‘‘ میں مختصر کردار بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مونی رائے بارئے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ سلمان خان کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گی جس پر مونی رائے نے حال ہی میں فیشن شو میں شرکت کے دوران اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کا حصہ نہیں اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ بھارتی ٹی وی ادکارہ مونی رائے نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’گولڈ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اب وہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 12:36:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :