صوفیا لیلیز نئی فلم میں نینسی ڈریوکا کردار ادا کریں گی

پیر 23 اپریل 2018 15:02

صوفیا لیلیز نئی فلم میں نینسی ڈریوکا کردار ادا کریں گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارہ صوفیا لیلیز نئی فلم میں نینسی ڈریو کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ صوفیا لیلیز 1939ء میں بنائی گئی تجسس سے بھرپور فلم ’’نینسی ڈریو اینڈ دا ہیڈن سٹئر کیس‘‘ کی ریمیک فلم میں نینسی ڈریو کا کردار ادا کریں گی، فلم کی پیشکش ایلن ڈی جینیرس اور جیف کلیمین کی پروڈکشن کمپنی دے گی جبکہ فلم کی عکسبندی رواں سال مئی میں شروع ہونے کا امکان ہے، فلم کے نئے نام کا اعلان نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 15:02:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :