نورا فتیحی کے فلم ’’ستیا میو جیتہ ‘‘ کے گانے ’’دلبر ‘‘ پر ڈانس کی دھوم، یوٹیوب پر 100ملین سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا

منگل 17 جولائی 2018 11:00

نورا فتیحی کے فلم ’’ستیا میو جیتہ ‘‘ کے گانے ’’دلبر ‘‘ پر ڈانس کی دھوم، یوٹیوب پر 100ملین سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی کے فلم ’’ستیا میو جیتہ ‘‘ کے گانے ’’دلبر ‘‘ پر ڈانس کو یوٹیوب پر 100ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ستیا میو جیتہ‘‘ کا گانا ’’دلبر ‘‘ 1999ء میں بننے والی فلم ’’صرف تم‘‘ کا نیا ورژن ہے جو اداکارہ سشمیتا سین پر فلمایا گیا تھا اور اب اس گانے کا نیا ورژن ’’ستیا میو جیتہ‘‘ میں اداکارہ نورا فتیحی پر فلمایا گیا ہے جس میں اداکارہ کے ڈانس کو یوٹیوب پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر اب تک 100ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ فلم میں اداکار جان ابراھام اور منوج باجپائی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 11:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :