کاجول فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی تشہیر میں مصروف

منگل 17 جولائی 2018 13:35

کاجول فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی تشہیر میں مصروف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی تشہیر میںمصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول 2015ء میں فلم ’’دل والے‘‘ کے بعد اب فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں منفرد کردار میںجلوہ گر ہوں گی جس میں وہ اداکار ریدھی سن کی ماں اور گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان دنوں ٹیم کے ساتھ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت مختلف کرداروں کے ساتھ خود کو چیلنج کر رہی ہیں اور ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم رواں سال 14ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 13:35:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :