سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر میں بہت خوش ہوں،کمل ہاسن

بدھ 18 جولائی 2018 11:20

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر میں بہت خوش ہوں،کمل ہاسن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار و سیاست دان کمل ہاسن نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر میں بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمل ہاسن نے اپنی فلم ’’ویشواروپ ٹو‘‘ کی تشہیر کے لئے سلمان خان کے ٹی وی شو ’’دس کا دم‘‘ میں شرکت کی ،جس پر ان کا کہنا ہے کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ شو کی عکس بندی کے دوران بہت مزہ آیا، انہوںنے کہا کہ بھائی وہ تو ایسا کافی عرصے کے بعد سلمان خان کے ساتھ ملاقات کر کے بہت اچھا لگا، فلم کی کاسٹ میں پوجا کمار، اندریا جریما، شیکھر کپور، راہول باس،جیدیپ اہلاوت اور وحیدہ رحمان شامل ہیں۔ فلم تامل ،ہندی اور تیلگو زبان میں10اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 11:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :