ڈیوڈ دھون کی پوسٹرز بک کی تصویر انسٹاگرام

جمعرات 16 اگست 2018 14:34

ڈیوڈ دھون کی پوسٹرز بک کی تصویر انسٹاگرام
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اپنے والد ڈیوڈ دھون کی پرائزڈ بک کی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون اور ڈیوڈ دھون نے فلم ’’میں تیرا ہیرو‘‘ اور’’جڑواں ٹو‘‘ ایک ساتھ کی اور اب ایک بار پھر وہ ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، تاہم ابھی فلم کے ابتدائی مراحل پر کام جاری ہے،ورون دھون نے اپنے والد ڈیوڈ دھون کی پرائزڈ بک کی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں ان کی مشہور فلموں ’’میں تیراہیرو‘‘ ،’’جڑواں‘‘ ،’’پارٹنر‘‘ ،’’ بیوی نمبر ون‘‘، ’’ہیرو نمبر ون‘‘ ،’’مجھ سے شادی کرو گی‘‘ اور دیگر فلموں کے پوسٹرز پر مبنی ایک صفحہ انسٹاگرام پر شئیر کیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/08/2018 - 14:34:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :